چنتامنی میں منسپالٹی ملازمین اور صفائی کرمچاریوں کے مابین اسپورٹس مقابلے؛ اسپورٹس سے آپسی دوستی بڑھتی ہے:کمشنر راجنا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th September 2016, 4:32 PM | ریاستی خبریں |

چنتامنی:26 /ستمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)اسپورٹس سے آپسی دوستی بڑھتی ہے اور جسمانی دماغی قوت میں بھی اضافہ ہوتا ہے ان خیالات کا اطہار چنتامنی سٹی منسپالٹی کے کمشنر ایم راجنا نے کیا انہوں نے آج شہر کے لکشمی بائی جھانسی رانی میدان میں منسپالٹی ملازمین اور صفائی کرمچاریوں کے لئے منعقدہ اسپورٹس مقابلوں کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ دفتروں میں بیٹھ کر کام و کاج کرنے والے افسران بھی عام انسان ہیں روز مرہ کے تھکادینے والے سرکاری کام وکاج کے سبب ملازمین ذہنی تناؤ کا شکار ہوجاتے ہیں اگر وہ تناؤ سے چھٹکار ہ حاصل کرنا چاہتے ہیں یا اچھی صحت بر قرار رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں چاہئے کہ اسپورٹس کو روز مرہ کی زندگی میں مشغلہ بنالیں کیونکہ کھیل کود نہ صرف ملازمین کو چاق وچوبند رکھتا ہے بلکہ انہیں چست رہنے کے لئے اسپورٹس لازم ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین دفتروں میں بیٹھ کر کام کرنے کے یادیگر مصروفیات کے سبب اکثر سرکاری ملازمین اپنی صحت کی جانب توجہ نہیں دیتے یہاں تک کہ صحت مکمل طور پر خراب ہوجاتی ہے تو انہیں غلطی کا احساس ہوتا ہے اگر ملازمین سرکاری کاموں کے علاوہ اسپورٹس کو بھی ملازمت کا حصہ تصور کریں تو ممکن ہے کہ نہ صرف صحت بھی اچھی ہوگی اور زہنی تناؤ سے چھٹکارہ بھی حاصل کیا جاسکتا ہے ۔اس موقع پر بلدیہ صدر ایم ۔سجاتا نائب صدر سجاتا شیونا اسٹاڈنگ کمیٹی کے چیرمین شری رامپا ہیلتھ انسپکٹر سی کے بابو ارتی اُما شنکر وغیرہ موجود رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...