شہر سے ایرپورٹ کیلئے میٹرو ٹرین پراجکٹ کا احیاء

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th January 2017, 1:07 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔14؍جنوری (ایس او نیوز)شہر کے کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ایرپورٹ تک میٹرو ٹرین خدمات قائم کرنے کے منصوبے کا احیاء کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت کے اشتراک سے اس پراجکٹ کو آگے بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ آج مرکزی وزیر مملکت برائے شہری ہوا بازی جینت سنہا کے دورۂ بنگلور کے دوران شہر بنگلور سے ایرپورٹ تک میٹرو ٹرین خدمات قائم کرنے کے سلسلے میں تبادلۂ خیال کیاگیا۔ وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج نے ریاستی حکومت کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ اس پراجکٹ کے متعلق بات چیت کی۔ ملاقات کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر جارج نے بتایاکہ ریاستی اور مرکزی حکومتوں کے اشتراک سے اس پراجکٹ کو پورا کیا جائے گا۔ ریاستی حکومت کی اس تجویز پرمرکزی وزیر نے مثبت رویہ ظاہر کیا اور آنے والے دنوں میں بنگلور ایرپورٹ تک میٹرو ٹرین خدمات کوتیزی سے مکمل کرانے کیلئے فنڈز کی فراہمی اور دیگر منظوریوں کا تیقن دیا۔مسٹر جار ج نے بتایاکہ بنگلور کے مختلف حصوں سے ایرپورٹ تک 30 کلومیٹر طویل میٹرو ٹرین خدمات کے منصوبے کو روبہ عمل لانے کے سلسلے میں انہوں نے آج مرکزی وزیر سے تفصیلی بات چیت کی ۔انہوں نے کہاکہ فی الوقت شہر سے ایرپورٹ تک پہنچنے کیلئے چھ الگ الگ روٹس کی نشاندہی کی گئی ہے، اس کے تمام نقشے مرکزی حکومت کو روانہ کئے جائیں گے اور مرکز کی منظوری کے بعد اس پراجکٹ کو عملی شکل دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ریاستی اور مرکزی حکومت مشترکہ طور پر اس پراجکٹ کو 50 فیصد سرمایہ فی کس کے حساب سے مکمل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ میٹرو ٹرین خدمات کس روٹ سے چلائی جائے اس پر عوامی رائے بھی حاصل کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پراجکٹ شروع ہونے کے بعد چھ سال میں اسے مکمل کرلیا جائے گا۔میٹرو ٹرین پراجکٹ پر چھ ہزار کروڑ روپیوں کی لاگت آئے گی۔ شہر میں مضافاتی ٹرین خدمات کے متعلق جارج نے بتایا کہ اس کا پہلا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے اور شہر سے وائٹ فیلڈ تک مضافاتی خدمات فی الوقت جاری ہیں۔ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی ان خدمات کی شروعات کیلئے 360کروڑ روپیوں کی مرکز سے امداد طلب کی گئی ہے۔یہ رقم ملنے کے بعد شہر بنگلور اور دیگر چھ مضافات کیلئے ٹرین شروع کردی جائے گی۔ آج کی میٹنگ میں محکمۂ ترقیات بنگلور ، محکمۂ شہری ترقیات ، میٹرو اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...