بھٹکل انجمن کالج آف ایجوکیشن کے زیراہتمام ’سٹی زن ٹریننگ کیمپ ‘کا آغاز : طلبا کے لئے دیہی زندگی کامطالعہ ازحد ضروری

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd November 2018, 8:24 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل: 3؍نومبر (ایس او نیوز)انجمن کالج آف  ایجوکیشن بھٹکل کے زیر اہتمام بی ایڈ طلبا کے لئے  دو روزہ ’’ شہری تربیتی کیمپ ‘‘ کا بروز سنیچر 3نومبر کو کالج کیمپس میں آغاز ہوا۔

افتتاحی تقریب میں بھٹکل اے سی ایف بال چندرا نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلبا پر ملک کو مضبوطی کے ساتھ ترقی کی طرف لے جانے اور سنوارنےکی اہم ذمہ داری ہے۔ جدید دنیا میں طلبا کے لئے بہت سارے مواقع اور سہولیات میسر ہیں۔ طلبا کو اپنی منزل پانے میں جہاں سخت محنت کی ضرورت ہے وہیں میدان سے وابستگی اور سرگرمی بھی بہت ضروری ہونے  کی بات کہی۔ بلاک ایجوکیشن آفیسر ایم آر منجی نے اعزازی مہمان کے طورپر طلبا سے کہاکہ جو طلبا اپنی منزل کو پانا چاہتے ہیں ان کے لئے ضروری ہے وہ اپنے سماج ، معاشرے کی عزت کریں۔ طلبا اپنے فرائض کو جان کر عمل کریں۔ طلبا ان خصوصیات کو اپنائیں گے تو انہیں معاشرے میں ایک عزت والا مقام حاصل ہوگا۔ انہوں نے سابق صدر ہند اے پی جے عبدالکلام کی مثال پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نےا پنے فرائض کو بخوبی انجام دیاتو انہیں صدر ہند کا عہدہ ملا۔  انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے نائب صدر سید عبدالرحمن باطن نے پروگرام کی صدارت کی۔انجمن کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری اسحق شاہ بندری نے بھی اپنے خیالات اظہار کیا تو کالج بورڈ سکریٹری آفتاب قمری ڈائس پر موجود تھے۔ 

کیمپ کی شروعات  سکینڈ ائیر کی طالبہ  ریشما خاتون کی تلاوت قرآن  مع ترجمہ سے  ہوا۔ انگریزی میں ریشماخاتون اور اردو میں مشفقہ نے ترجمہ پیش کیا۔ فسٹ ائیر بی ایڈ کی طالبہ غزالہ نے ہدیہ نعت  پیش کی تو سکینڈ ائیر کی طالبات  نشااور ساتھیوں نے استقبالیہ ترانہ پیش کیا۔ سکینڈائیر بی ایڈ کی طالبہ ودیا نائک نے استقبال کیا۔ کالج پرنسپال ڈاکٹر زکیہ زرزری نے شہری تربیتی کیمپ کی غرض وغایت پیش کرتے ہوئے اہم مقاصد پر روشنی ڈالی۔ سکینڈ ائیر کے متعلم عرفات لشکری  اور فسٹ ائیر کے سنیل کمار نے مہمان خصوصی اوراعزازی مہمان کا تعارف پیش کیا۔ سکینڈ ائیر کے منجوناتھ نے شکریہ اداکیا۔

دوپہر میں طلبا کے لئے آرٹ اینڈ کرافٹ کا ورکشاپ اور ثقافتی پروگرام منعقد کئے گئے ۔ جس میں بطور مہمان گورنمنٹ ہائی اسکول سونار کیری بھٹکل کے آرٹ اینڈ ڈرائینگ ٹیچر  مہیش نائک نے ورکشاپ کے ذریعے طلبا میں  فن کاری کے گُر بتائے۔ اس پروگرام میں فسٹ ائیر کی طالبہ شاہینہ نے مہمان کا تعارف  پیش کیاتو پی اے انیسہ نے نظامت کے فرائض انجام دئیے اور ودیا شری نے کلمات تشکر اداکئے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔