سپریم کورٹ:آسام میں شہریت اور غیر قانونی تارکین وطن کا معاملہ آئینی بنچ کو منتقل

Source: S.O. News Service | Published on 21st February 2017, 9:26 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،21فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آسام ناگرکتا فیڈریشن کی جانب سے آسام میں شہریت اورغیر قانونی تارکین وطن کو لے کر دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے اس معاملے کو آئینی بنچ کوریفرکر دیاہے۔چیف جسٹس جے ایس کھیہر کی صدارت والی بنچ نے کیس کوآئینی بنچ کو ریفری کرنے کا فیصلہ کیا۔شہریت قانون کی دفعہ 6 (اے)کی آئینی حیثیت اور آسام میں داخل ہو رہے غیرقانونی تارکین وطن کی شہریت کامعیارکیا ہو؟۔ یہ طے کرنے کے لئے درخواست دائر کی گئی ہے۔شہریت طے کرنے کے لئے پہلا سوال یہ ہے کہ جو بنگلہ دیشی 1951میں ہندوستان آئے انہیں شہریت دی جائے یا جو 1971کے بعدآئے انہیں۔دوسرا یہ کہ جو غیر ملکی 1971کے بعد ہندوستان میں پیدا ہوئے انہیں شہریت دی جائے یا نہیں۔پٹیشن میں کہاگیاہے کہ مرکز اور ریاستی حکومت نے اب تک اس بارے میں کوئی رخ فیصلہ نہیں کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...