ایم ایم کلبرگی قتل کیس میں اہم پیش رفت، سی آئی ڈی نے دو مشتبہ ملزمین کو گرفتار کرلیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th September 2018, 12:06 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،15؍ستمبر(ایس او نیوز) معروف صحافی گوری لنکیش کے قتل کی تحقیقات کو انجام تک پہنچانے میں کافی حد تک کامیاب خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے اب ریاست کے ایک اور معروف مصنف پروفیسر ایم ایس کلبرگی کے قتل کی جانچ میں پیش رفت حاصل کرلی ہے۔ اس سلسلے میں جانچ کو آگے بڑھاتے ہوئے ہبلی میں سی آئی ڈی نے دو ملزمین کو حراست میں لے لیا ہے۔ 30؍ اگست2015کو دھارواڑ میں ایم ایم کلبرگی کو نامعلوم حملہ آورؤں نے گولی ماری تھی، اس کے بعد سے ملزمین کی تلاش بسیار اب تک جاری تھی۔

گوری لنکیش قتل کے معاملے میں تحقیقات کو آگے بڑھانے میں مصروف خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے اسی سلسلے میں ہبلی کے گنیش مسکین اور امت بدھی کو تحویل میں لے لیا ہے۔بتایاجاتاہے کہ ابتدائی جانچ کے دوران یہ سراغ برآمد ہوئے ہیں کہ ان دونوں کا تعلق کہیں نہ کہیں ایم ایم کلبرگی کے قتل سے جڑا ہوا ہے، سی آئی ڈی کے افسر ان ملزمین سے پوچھ تاچھ میں لگے ہوئے ہیں۔ ان پر شبہ ظاہر کیا جارہاہے کہ جس طر ح گوری لنکیش کے قتل میں ان دونوں نے ملزمین کا ساتھ دیاتھا اسی طرح ایم ایم کلبرگی کا قتل کرنے میں بھی ان دونوں نے کلیدی ملزمین کی مدد کی ہے۔پہلے ہی فورنسک لیباریٹری کی رپورٹ میں ثابت ہوچکا ہے کہ گوری لنکیش اور کلبرگی کو مارنے کے لئے ایک ہی طرز کا پستول استعمال کیا گیا ہے۔اس کے بعد خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے یہ بھی پتہ لگایا کہ گوری لنکیش کو جہاں ایک شخص نے گوری ماری تھی، ایم ایم کلبرگی کو تین افراد نے تین گولیاں ماری تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

کیرالہ میں وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی کے لئے لگائی گئی رسی میں پھنس کر نوجوان کی موت

وزیر اعظم کی سخت سیکوریٹی کے بارے میں تو سھی جانتے ہوں گے مگر اس سخت سیکوریٹی کی وجہ سے اگر کسی کی جان جانے لگے تو معاملہ تشویشناک ہو جاتا ہے۔ پی ایم مودی  جنوبی ہندوستان کے انتخابی مہم کے تحت دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی ...