کرسٹین نے دیا حلفی بیان؛ کہا، ’’سو فی صد‘‘ یاد ہے کہ جنسی زیادتی کرنے والا جج کوینو ہی ہے

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 28th September 2018, 7:34 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن28ستمبر (آئی این ایس انڈیا ؍ایس او نیوز)  امریکی عدالت عظمیٰ کے لیے نامزد جج، بریٹ کوینو کے خلاف جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون، کرسٹین بلیسی فورڈ نے کہا ہے کہ اْنھیں ’’سو فی صد یقین ہے کہ 1982 میں اْن کے ساتھ زیادتی میں ملوث شخص کوئی اور نہیں بلکہ کوینو ہی ہیں۔

جمعرات کے روز سینیٹ کی جوڈیشری کمیٹی کے سامنے بیانِ حلفی ریکارڈ کرانے کے دوران، کرسٹین بلیسی فورڈ نے کہا کہ اْس مبینہ دل دہلادینے والے واقعے کے وقت اْن پر ’’خوف طاری تھا کہ کوینو حادثاتی طور پر قتل نہ کر دے۔کمیٹی کے سامنے اْنھوں نے آج اپنے اوپر گذرے ہوئے  لمحات سے متعلق سینیٹروں کے سوالوں کے جواب دیے۔

کرسٹین بلیسی فورڈ کا الزام ہے کہ بریٹ کیوینو نے انہیں اس وقت جنسی طور پر ہراساں کیا تھا جب وہ دونوں 36 سال قبل ہائی اسکول کے طالبِ علم تھے۔کرسٹین نے 1982میں اْس المناک ہاؤس پارٹی کی تفصیل پیش کیں، جس میں وہ شریک تھیں اور جس میں کوینو، اْن کا دوست مارک جج اور دیگر موجود تھے۔اْنھوں نے الزام لگایا کہ کوینو اور جج اْنھیں ’’گھر کے کمرے میں لے گئے، اور اندر سے کنڈی بند کردی‘‘ اور کوینو نے اْن کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔کرسٹین بلیسی فورڈ نے سینیٹ جوڈیشری کمیٹی کو بتایا کہ ’’وہ میرے جسم پر سوار ہوا اور چلّانے پر اْس نے میرے منہ پر ہاتھ رکھ دیا۔ میں چیختی رہی کہ شاید کوئی سن لے اور نیچے سے کوئی میری مدد کو آئے؛ میں جان چھڑانے کی کوشش کرتی رہی، لیکن وہ وزن میں بھاری تھا اور میں چھڑا نہ سکی۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...