چین: عیسائی گرجا گھر کے خلاف سخت کارروائی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 21st September 2018, 7:30 PM | عالمی خبریں |

بیجنگ /واشنگٹن 21ستمبر ( آئی این ایس انڈیا / ایس او نیوز)   حالیہ دِنوں کے دوران بیجنگ کا سب سے بڑا چرچ بند کر دیا گیا ہے، جب کہ چین کے دوسرے شہروں میں مذہبی اجتماعات کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے۔ مسیحی قائدین، دانشور اور شہری حقوق کیوکلا کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں مذہب کو حکمراں کمیونسٹ پارٹی کے مکمل ضابطے میں لانے کی وسیع تر کوشش کا حصہ ہے۔ اِن کوششوں کے حوالے سے حالیہ ہفتوں کے دوران حکام چھاپے مارنے، مذہبی مردم شماری کرنے اور یہاں تک کہ اعترافی بیانات لینے کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ بات مسیحی ارکان، انسانی حقوق کے گروہوں اور آن لائن شائع مواد سے معلوم ہوتی ہے۔حکام نے ان کوششوں کا مقصد عوام کو تحفظ فراہم کرنا، مذہب کے لیے اشتراکی اقدار کا استعمال اور مذہب کے ماننے والوں کو ملک کی قیادت کے ساتھ متحد کرنا شامل ہے۔اس سے قبل اِسی سال مذہبی امور کے ضابطوں کے تحفظ کے نام پر سخت نوعیت کی ترامیم کا اضافہ کیا گیا، جس کا مقصد مذہبی آزادی کو یقینی بنانا بتایا جا رہا ہے۔مبصرین نے بتایا ہے کہ اِن ترامیم کی مدد سے ضابطوں کے مطابق کام نہ کرنے والے گرجا گھروں کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے گی جب کہ مذہب کے خلاف عام سختی برتنا جاری رہے گا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...