ہیلی کاپٹر معاملہ: ای ڈی نے عدالت کو بتایا، راجیو سکسینہ کے سرکاری گواہ بننے پر کوئی اعتراض نہیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th March 2019, 12:14 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 14 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ای ڈی نے آگسٹا ویسٹ لینڈ منی لانڈرنگ معاملے میں جمعرات کو دہلی کی ایک عدالت سے کہا کہ اگر ایک مبینہ بچولئے راجیو سکسینہ کو سرکاری گواہ بننے کی اجازت دی جاتی ہے تو اسے کوئی اعتراض نہیں ہے۔جانچ ایجنسی نے خصوصی جج اروند کمار کو بتایا کہ اگر سکسینہ کو سرکاری گواہ بنایا جاتا ہے تو ای ڈی کے لئے یہ مفید رہے گا۔اس معاملے میں سرکاری گواہ بننے خواہاں راجیو سکسینہ نے چھ مارچ کو بند کمرے میں ہوئی سماعت کے دوران عدالت میں اپنا بیان درج کرایا تھا۔اس کے بعد عدالت نے ان کے بیان کی کاپی معاملے کی سماعت کر رہے اسپیشل جج کو بھیج دی تھی۔عدالت نے ایمس کے ذریعہ سونپی گئی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد انہیں طبی بنیاد پر ضمانت دے دی تھی۔عدالت معاملے پر 25 مارچ کو غور کرے گی۔دبئی واقع دو کمپنیوں ’یوایچ وائی سکسینہ‘ اور ’میٹرکس ہولڈنگز‘ کے ڈائریکٹر سکسینہ 3,600کروڑ روپے کے آگسٹا ویسٹ لینڈ گھوٹالہ معاملے میں ای ڈی کی جانب سے دائر چارج شیٹ میں نامزد ملزمان میں شامل ہیں۔ای ڈی نے اپنی چارج شیٹ میں اس معاہدہ کے مبینہ بچولئے عیسائی مشیل، آگسٹا ویسٹ لینڈ اور فنمیکنکاکے سابق ڈائریکٹرز اورسی اور برونی سپیگنولنی، فضائیہ کے سابق سربراہ ایس پی تیاگی اور سکسینہ کی بیوی شوانی کو بھی نامزد ملزم بنایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...