بی جے پی کی ذلت آمیز ہار پر شتروگھن سنہا کاسوال ، ’بتائیں کہ پپو کون اور کون ہے اصلی پھینکو ‘ : شترو گھن سنہا
پٹنہ :12/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد بی جے پی تنقید کا شکار ہو رہی ہے۔ اس ہار پر دوسری پارٹیاں تو کجا، خود بی جے پی کے لیڈر ہی انگلی اٹھا رہے ہیں۔ پٹنہ صاحب سے بی جے پی کے ایم پی شتروگھن سنہا نے ٹویٹ کرتے ہوئے مودی پر طنزکیا ہے۔واضح ہو کہ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں بی جے پی کو کانگریس نے شکست دی ہے۔ شتروگھن سنہا نے اپنے ٹویٹ میں کہا، 'سرجی، اب براہ مہربانی ہمیں بتائیں کہ کون پپو ہے اور کون اصلی پھیکو بن گیا ہے؟ شتروگھن سنہا نے ایک بعد ایک کئی ٹویٹ کرکے جہاں ایک طرف بی جے پی کی تنقید کی، وہیں دوسری طرف کانگریس کی تعریف کی ہے۔ شتروگھن سنہا نے ٹویٹ میں راہل گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ راہل گاندھی کو اور ان سب کو مبارک باد، جنہوں نے اپنا کرشمہ دکھایا ہے۔ ایک بار پھر مبارک ہو۔ سرجی تالی کپتان کو گالی بھی کپتان کو ۔ اس کے علاوہ شتروگھن سنہا نے کئی متعلقہ امور کی بھی وضاحت کی ۔