گری راج سنگھ کی ناراضگی پر بولے چراغ، میں نے خود ان سے بات کرکے نوادہ سیٹ چھوڑنے کی پیشکش کی تھی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th March 2019, 12:55 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ ، 18 مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )جموئی سے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ اور لوک جن شکتی پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین چراغ پاسوان نے کہا کہ بہار میں این ڈی اے کم سے کم 36۔37 سیٹیں جیتے گی۔انہوں نے دعوی کیا کہ مہاگٹھ بندھن مکمل طور بکھر رہا ہے۔چراغ پاسوان نے کہا کہ ایل جے پی کی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں پارٹی کے امیدواروں پر فیصلہ ہوا لیکن آج امیدواروں کے نام کا اعلان نہیں کریں گے۔گوا کے وزیر اعلی منوہر پاریکر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج امیدواروں کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔

وہیں نوادہ سیٹ ایل پی جی کے کھاتے میں جانے کے بعد گری راج سنگھ کی ناراضگی پر چراغ نے کہا کہ ان کی ناراضگی ہم یا میری پارٹی سے نہیں ہے،میں نے خود ان سے بات کرکے نوادہ سیٹ چھوڑنے کی پیشکش کی تھی۔بی جے پی نے ہی نوادہ سیٹ ہمیں دی ہے،نوادہ سیٹ کے علاوہ ویشالی، حاجی پور، سمستی پور، کھگڑیا اور جموئی ایل جے پی کے کھاتے میں گئی ہے،وہ بہار میں چھ سیٹوں پر انتخاب لڑے گی۔ادھر ذرائع بتا رہے ہیں کہ حاجی پور سے رام ولاس پاسوان کے بھائی پشوپتی کمار پارس الیکشن لڑ یں گے،اگرچہ اس کی کوئی سرکاری اعلان نہیں ہوا ہے،فی الحال پشوپتی کمار پارس بہار حکومت میں وزیر ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...