چنتامنی میں ریاستی حکومت کے خلاف بی جے پی کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th August 2017, 3:54 AM | ریاستی خبریں |

چنتامنی،23؍اگست(سید اسلم پاشاہ؍ایس او نیوز)اینٹی کرپشن بیورو میں ایڈی یورپا کے خلاف شکایت درج ہونے پر جو ایف آئی آر داخل کی گئی ہے اور ایڈی یورپا کو سمن جاری کیا گیا ہے اس پر برہم بی جے پی کارکنان نے ریاستی حکومت و وزیر اعلیٰ سدارامیا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

شہر کے ٹروالرس بنگلہ سے بی جے پی کارکنان نے احتجاجی ریلی نکالی ریلی میں کثیر تعدا د میں بی جے پی کے کارکنان شامل رہے ریلی شہرکے اہم سڑکوں سے ہوکر ڈبل روڈ پہنچی جہاں پر وزیر اعلیٰ سدارامیا کے خلاف نعرے بازی کر تے ہوئے  وزیر اعلیٰ کا علامتی پتلا نظر آتش کیا گیااحتجاجیوں نے کہا کہ سدارامیا کی طرف سے انتقامی سیاست کی جارہی ہے اور اینٹی کرپشن بیورو کو وزیر اعلیٰ اپنے مفادات کے لئے استعمال کررہے ہیں جس کی وجہ سے ایڈی یورپا پر تازہ کیس داخل کیا گیا ہے احتجاجیوں نے دھمکی دی کہ اگر ایڈی یورپا پر داخل کردہ کیس واپس نہیں لیے گئے تو پھر آئندہ بڑے پیمانے پر احتجاج کرتے ہوئے جیل بھرو تحریک چلائی جائے گی ۔

احتجاجیوں نے کہاکہ حال ہی میں وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار کے مختلف ٹھکانوں پر آئی ٹی کے چھاپے اور غیر محسوب دولت کی تحقیقات چل رہی ہے انکم ٹیکس کے چھاپوں کے دوران ڈی کے شیوکمارکے پاس تقریبا300سے 400کروڈ روپئے کی غیر قانونی جائیدادہونے کا پتہ چلا ہے اس کے باجود وزیر اعلیٰ سدارامیا کی طرف سے ان کی حمایت کرنا غلط بات ہے پہلے وہ مستعفی ہوجائیں اور ان پر غیر محسوب دولت کا الزام غلط ثابت ہوجائے تو پھر وہ دوبارہ وزارت کا منصب سنبھالیں۔

احتجاجیوں نے ریاستی حکومت کی طرف کمزور طبقات کو کم قیمت پر کھانا فراہم کرنے کے لئے جاری کی گئی اندرا کینٹین اسکیم کا بھی مذاق اڑاتے ہوئے کہاکہ یہ صرف پبلسٹی کے لئے کیا جارہا ہے بنگلور و کے کسی کونے میں کینٹین شروع کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہے پوری ریاست کے تمام غریب عوام کو کینٹین کی سہولت فراہم کی جائے تو اس کی ستائش کی جاسکتی ہے ۔احتجاجیوں نے مزید کہا کہ حکومت اے سی بی کا غلط استعمال کرتے ہوئے ایڈی یورپا کو جھوٹے معاملات میں پھنسانے کی کوشش کررہی ہے اس معاملہ میں مداخلت کرکے ایڈی یورپا کو انصاف دلانا ہم سب بی جے پی کارکنان کی ایک ذمہ داری ہے ریاستی کانگریس حکومت اے سی بی کو اپنا ایجنٹ بنائی ہوئی ہے پچھلے چند روز قبل لوک ایوکتہ کو کمزور بتاکر ریاستی حکومت اے سی بی کو قائم کی ہے وہ اپنی ذاتی مفاد کے لئے اے سی پی ریاستی حکومت کے باتوں پر ناچ رہی ہے۔

احتجاج کے بعد احتجاجیوں نے تحصیلدار گریڈ- 2نٹراج کو یادداشت پیش کی اس احتجاج میں بی جے پی پارٹی کے چکبالاپور ضلع نگران ایس۔انچل نند مورتی بی جے پی لیڈر ارون بابو ومشی کرشنا منجوناتھ دلیپ سوبھا ناگیش تعلقہ صدر انجنیا ریڈی وغیرہ موجود رہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...