چنتامنی میں منسپالٹی واٹرمین کی خود کشی پولیس میں شکایت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th September 2017, 9:41 PM | ریاستی خبریں |

چنتامنی،16 ؍ستمبر(سید اسلم پاشاہ ؍ایس او نیوز) یہاں کی  سٹی منسپالٹی میں پچھلے کچھ  دنوں سے واٹرمین کی حیثیت سے کام کررہے اگراہار کا ساکن وینود(23 )نے کل رات پھانسی دے کر خود کشی کرلی ۔ رورل پولیس تھانہ سے ملی اطلاع کے مطابق واٹرمین وینود کل شام 06:00 بجے گھر سے گیا تھا لیکن واپس نہیں آیا تھا آج دوپہر میں تعلقہ کے چُکّ ریڈے ہلی تالاب کے کنارے وینود کی نعش درخت کو لٹکتی دیکھ کرمقامی لوگوں نے اس کی اطلاع رورل پولیس تھانہ کو دی فوراََ سرکل انسپکٹر آنند سب انسپکٹر لیاقت وغیرہ پہنچ کر نعش کا معائنہ کرکہ سرکاری اسپتال کوپوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کیا۔ واٹرمین کی خود کشی کی خبر شہر بھر میں جنگل کے آگ کی طرح پھیلی تو منسپالٹی کے صفائی کرمچاری و عملہ سرکاری اسپتال کے پاس پہنچ گئے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ان کے وارثین کے حوالے کرکہ رورل پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے لیکن پولیس کو خود کشی کرلینے کی وجہ معلوم نہیں پائی ہے۔ پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...