وقف جائیداد کو تحفظ فراہم کرانے میں وقف افسر ناکام :انور خان کا الزام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th January 2017, 2:21 PM | ریاستی خبریں |

چنتامنی:10 /جنوری(محمد اسلم/ایس او نیوز)وقف زمین اللہ کی مقدس امانت ہے اگر ایک بار کوئی واقف کسی ادارہ یا زمین کو اللہ کے نام وقف کرتا ہے تو وہ زمین اللہ کی ملکیت میں شمار کی جاتی ہے اسلئے ہمارا یہ ملی فریضہ ہے کہ ہم اس کی پوری ایمانداری اور دیانت داری کے ساتھ  حفاظت اور محافظت کریں ان خیالات کااظہار حضرت ٹیپو سلطان اسوسی ایشن کے تعلقہ صدر ایڈوکیٹ سی ایس انور خان نے آج ایک آخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ تعلقہ کے نمکان پلی و مرغ ملہ وغیرہ دیہاتوں میں وقف کی کافی جائیداد ہے اس کا سروے کرانے میں مرغ ملہ درگاہ اڈمنسٹریٹر و چکبالاپور ضلع وقف افسر اور وقف انسپکٹر ناکام ہے ان کی لاپرائیوں کے نتیجے میں چنتامنی تعلقہ میں وقف کی جائیداد غیر وں کے قبضہ میں ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ہندوستان میں مشہور و معروف درگاہ مانے جانے والی چنتامنی تعلقہ میں واقع مرغ ملہ جہاں 40سالوں سے وقف املاک کی وسیع و عریض زمین پر غیر قانونی طور پر قبضہ ہوگیا تھا جس پر کارروائی کرنے کیلئے کئی لوگوں نے کوشش کی تھی پھر چند دنوں کے بعد غیر قانونی طور پر قبضہ ہٹا کر کمپاؤنڈ کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھی گئی وقف کے اعلیٰ افسروں نے کمپاؤنڈ کے تعمیر ی کام کیلئے ٹینڈر بھی طلب کئے بغیر ہی کام کی شروعات کردی ہے پچھلے چند دنوں سے کمپاؤنڈ کا تعمیری کام ضلع وقف افسر کی من مانی اور لاپروائی کے نتیجے میں ٹھپ پڑا ہوا ہے اس لئے وقف کے وزیر کو چاہئے کہ فوراََ مرغ ملہ درگاہ اڈمنسٹریٹر کا تبادلہ کیاجائے کسی بہترین شخص کو اڈمنسٹریٹر کے لئے منتخب کیا جائے کیونکہ درگاہ اڈمنسٹریٹر کی من مانی سے درگاہ کے کئی ترقیاتی کام ٹھپ پڑے ہوئے ہیں اور درگاہ اڈمنسٹریٹرکو درگاہ کے ترقی کا کچھ بھی علم نہیں ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔