طلباء پڑھائی کے ساتھ صفائی مہم میں بھی حصہ لیں :راج گوپال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th March 2017, 11:15 AM | ریاستی خبریں |

چنتامنی:20/مارچ(محمد اسلم/ایس او نیوز)طلباء پڑھائی کے ساتھ صفائی مہم میں بھی حصہ لیں ۔یہ بات جنتادل(ایس)کے تعلقہ صدر تلگوار راج گوپال نے کہی۔انہوں نے آج تعلقہ کے تلگوار گاؤں میں این ایس ایس کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کو پاک وصاف بنائے رکھنا اجتماعی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ چنتامنی حلقہ میں دن بہ دن آبادی اضافہ ہورہا ہے اگر صفائی پر توجہ نہیں دی گئی تو مستقبل میں اس کے مضر اثرات ثابت ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روز مرہ کی زندگی میں انسان کے لئے پاکی صفائی کا ماحول بڑی اہمیت کا حامل ہے سائنس اور صنعت کی روشنی میں لوگوں کے معیار زندگی میں بھی کافی تبدیلی آچکی ہے شہری علاقے کے لوگوں پر اسکابر اثر پڑ ا ہے شہری لوگ اس بات سے واقف ہوتے جارہے ہیں کہ فضاء کو صاف ستھرا رکھنے سے ہی آب وہوا بھی تبدیلی نمایاں ہوتی ہے صفائی سے ہر شئے میں نکھار آتاہے غلاظت سے پھیلتی ہیں۔ صفائی میں انسان اپنے آپ کو خوشحال اور تندرست محسوس کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ کے ہر دیہات میں ہفتہ میں ایک مرتبہ صفائی مہم چلانا ضروری ہے جس سے عوام میں پاکی صفائی کے متعلق بیداری آسکتی ہے کیونکہ اکثر لوگوں میں پاکی صفائی کے متعلق بیداری نہ ہونے سے کچرا ادھر اُدھر پھینک دیتے ہیں۔اس موقع پر پالی ٹیکنک کالج کے پرنسپال راجیندرا شیوکمار سمیت گرام پنچایت کے اراکین وغیرہ موجود رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔