چنتامنی: آر جے ڈی (پارٹی)مائنارٹی کے تنویر بیگ ریاستی نائب صدر منتخب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd October 2016, 1:44 AM | ریاستی خبریں |

چنتامنی:22 /اکتوبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)راشٹریہ جنتادل کرناٹک مائنارٹی کے ریاستی نائب صدر کے حیثیت سے شہر کے کے آر ایکٹیشن کے ساکن تنویر علی بیگ کو منتخب کیا گیا شہر کے پتراکرترا بھون میں منعقدہ آخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب مائنارٹی کے نائب صدر تنویر علی بیگ صاحب نے کہا کہ عوامی نمائندوں میں دور اندیشی کی کمی سے سرکاری اسکیمیں کھٹائی میں جارہی ہے انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں طالب علموں کی تعلیم کے مد نظر مختلف قسم کے اسکیم و منصوبے نافذکرتی ہے خصوصاََ اقلیتی طبقے کے طلباء طالبات کیلئے راستہ ہموار کرنے کے اقدام کرتی ہے مگر افسران کی من مانی اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس کام میں خلل پیدا ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پرائمری اسکول کے بچوں جو اقلیتی اسکالرشپ کے تحت ہزار سے پانچ ہزار تک کی رقم ہر سال جاری کی جاتی ہے اس میں کوتاہی کے معاملے سامنے آئے ہیں کئی افراد کو یہ مسیج حکومت کی جانب سے روانا کیا گیا ہے ان کی فلاح رقم اکاؤنٹ میں ڈالی جاچکی ہے جب وہ بینک جاکر دریافت کرتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ کوئی بھی رقم ان کے کھاتے میں جمع نہیں ہوئی ہے اس بات سے پریشان والدین بچوں کو ساتھ لیکر کبھی اسکول تو کبھی محکمہ تعلیم کے دفتر کبھی انٹر نیٹ سنٹر تو کبھی سی آر پی کے دفتر جاکر اس معاملے کوسلجھانے کی کوشش کرتے ہیں مگر افسران کی چند لاپرواہیوں کی بدولت ان افراد کو رسوائی کے سواکچھ بھی ہاتھ نہیں لگتا اس لئے ایسے کئی اسکیم ہے جو اقلیتوں تک صحیح نہیں پہنچ پارہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے اسکیموں کو اقلیتوں تک پہنچنے میں آر جے ڈی مائنارٹی ریاست بھر میں بے انتہا کوشش کرے گی انہوں نے مسلمانوں کو آواز دیتے ہوئے کہا کہ مسلم طلباء اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرے حکومت اعلیٰ تعلیم کیلئے بہت کچھ سہولتیں فراہم کررہی ہے اس کا مکمل فائدہ اُٹھاتے ہوئے مسلم طلباء ہر ایک میدان میں سامنے آئے ۔تنویر بیگ نے اور کہا کہ ملک میں بے روزگاری تیزی سے بڑھ رہی ہے بلکہ جوں جوں ملک ترقی کرتا جارہا ہے بے روزگاری کا گراف گھٹنے کے بجائے بڑھ رہا ہے اور حکومتیں اس کے سامنے بالکل بے بس اور مجبور محض ہیں،ملک میں ایسے ایک نہیں کروڑوں نوجوان ہیں جوہاتھوں میں ڈگریاں لے کرگھوم رہے ہیں مگرملازمتیں حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔اس موقع پر آر جے ڈی پارٹی مائنارٹی کے ریاستی صدرجی یعقوب وغیرہ موجود رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...