چنتامنی کے پرائیویٹ کالجس کے نتائج میں ہیرا پھیری؛ حق اطلاعات میں پردہ فاش

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th September 2017, 10:43 PM | ریاستی خبریں |

چنتامنی:17 ستمبر(سید اسلم پاشاہ؍ایس او نیوز)ایس ایس ایل سی اور پی یو سی کے نتائج کا اعلان ہوتے ہی دوسرے ہی دن پرائیویٹ کالجس اور اسکولوں کی طرف سے اپنی کالج اور اسکول کے نتائج بہتر آنے کے پرچے اور بینرس شائع کرکے گھر گھر جاکر تقسیم کرنے کے علاوہ اپنی کالجس کے نتائج زیادہ آنے کی  خبریں اخبارات میں  شائع کی جاتی ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ  اکثر کالجس  کی  طرف سے جو پرچے سپلائی کئے تھے، وہ جھوٹے تھے۔ اس جھوٹ کا پردہ اس وقت فاش ہوگیا جب حق اطلاعات(آر ٹی آئی)کے زریعہ منجوناتھ نے سوال اُٹھایا۔ 

یہاں کے ایک آر ٹی آئی کارکن منجوناتھ نے حق اطلاعات میں سوال کیا تھا کہ تعلقہ بھر کے کالجس کے نتائج اور طلباء کی تفصیل فراہم کی جائے جب حق اطلاعات سے جواب آیا تو یہ حقیقت سامنے آئی کہ پرائیویٹ کالجس والے جھوٹے نتائج کے پرچے شائع کرکہ گھر گھر جاکر تقسیم کرکہ اپنے کالجس میں طلباء کا داخلہ  کرانے اور والدین کو گمراہ کرنے کی سازش کرتے ہیں۔

اس بات کے متعلق ڈی ڈی پی آئی جناردھن سے بات کی گئی تو انھوں نے بتایا کہ چکبالاپور ضلع کے تعلقہ جات میں باگے پلی وویکانندا اور گوری بدنور جناشئیا پی یو کالجس نے ہی  100فیصد نتائج حاصل کئے ہیں بقیہ ضلع کے پانچ تعلقہ جات میں کسی بھی پرائیویٹ کالج کو 100فیصد نتائج حاصل نہیں ہوئے ہیں پرائیویٹ کالجس والے نتائج کو جھوٹا پرنٹ کرکہ پرچے بناکر گھر گھر تقسیم کرنے کی اطلاع مجھے بھی ملی ہے ان کالجس کو میں نے وارننگ دی ہے کہ اس طرح کے جھوٹے نتائج کے پرچے تقسیم کرنے پر کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی کالجس کے خلاف انہیں تحریری شکایت دے تو وہ ان کالجس کے خلاف قانونی کارروائی کر سکتے ہیں۔

اے بی وی پی کے کنوینر منجوناتھ نے بھی بتایا کہ چنتامنی شہر کے اکثر پرائیویٹ اسکولس و کالجس میں بنیادی سہولیات نہیں ہے لیکن محکمہ تعلیمات عامہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے جھوٹے نتائج کے پرچے شائع کرکہ تقسیم کرنے والے کالجس اور اسکولس انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرنے کا انتباہ دیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...