آٹو رکشا ڈرائیورس قانون کے خلاف ورزی نہ کریں : چنتامنی کے سرکل انسپکٹر ہنومنتپا کی تاکید

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd January 2017, 12:20 AM | ریاستی خبریں |

چنتامنی:22 /جنوری(محمد اسلم؍ایس او نیوز)پولیس کے خوف سے ہیلمیٹ  کو اپنے سروں پر رکھنا نہیں بلکہ آپ کی جان کے تحفظ کے لئے ہیلمنٹ سروں پر رکھنا ہے جس سے آپ کی جان بھی بچ جاتی ہے اور پولیس محکمہ میں درج کئے جانے والے سڑک حادثات میں بھی کمی آتی ہے آٹو ڈرائیور جب اپنی گاڑی کے ساتھ گھر سے باہر نکلتا ہے تو اس کو لازم اپنے ساتھ ضرور ی  کاغذات اور داخلہ جات بھی رکھ لینا چاہئے اگر کوئی راستے میں سڑک حادثہ ہوجائے تو قانون سب سے قبل ان داخلہ جات کا جائزہ لیتا ہے تاکہ ڈرائیور کو انشورنس کلیم ہو اسپتال کی کارروائی میں آسانی ہو رکشہ میں مسافروں کو سوار کرنے کی تعداد محدود ہوتی ہے پرمیٹ میں جتنے مسافروں کو بٹھانے کی اجازت ہوتی ہے اتنے ہی مسافروں کا انشورنس کلیم ہوتا ہے یہ بات سرکل انسپکٹر ہنومنتپا نے کہی ۔

آج چنتامنی ٹاون پولیس تھانہ کے احاطہ میں منعقد آٹو رکشا ڈرائیور میں قانونی بیداری پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کئی سواریوں کو ڈرائیورس اپنی سیٹ کے بازو میں بھی بٹھا لیتے ہیں چلانے کے دوران اس سواری کے ساتھ بات چیت بھی جاری رکھتے ہیں ڈرائیور کی ساری توجہ گاڑی چلانے پر ہونی چاہئے اگر وہ ادھر اُدھر کی دنیا کی باتوں میں مشغول ہوتا ہے تو اس کی گاڑی چلانے پر توجہ ہٹ جاتی ہے جس سے خطرناک حادثات ہوسکتے ہیں کئی سواریاں آٹو رکشامنی موٹر ویان گاڑیاں وغیرہ طلباء کو اسکول لے جانے کے دوران حد سے تجاویز کرکے طلباء کو سوار کرلیتے ہیں ساتھ میں طلبا کے بستے وغیرہ باہر لٹکتے ہوئے نظر آتے ہیں ان بیگوں اور سامان سے کوئی مد مقابل کی گاڑی ٹکرائی تو اس کو بچانے کی خاطر ڈرائیور اپنی ساری توجہ لگاتا ہے تو اس دوران اس کی سواری دوسری سواریوں سے ٹکر اکر حادثات ہوتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں متعدد جگہوں پر پارکنگ کا نظم کیا گیا ہے اور مطلوبہ ڈسپلے بورڈوں پر تاریخ وغیرہ بھی درج ہے سواری ڈرائیورس اور رعام عوام اس پر غور سے توجہ دیکر پارکنگ کریں تو بھی سڑک پر دوسرے چلنے والی سواریوں کو راحت نصیب ہوگی اور حادثات میں کمی بھی آئیگی حادثات کا موقع مت دو،اگر ضروری دستاویزات آپ کے پاس نہ ہوں تو ذمے دران افسران سے رابطہ کرکے ڈی ایل یا ایل ایل بنوالیں یو نہیں تو ہمیں ایسے ڈرائیورو ں کی فہرست تیار کرکے دیں تو ہم اس ضمن میں ضروری اقدام اٹھا کر سہولیات مہیا کرائینگے ۔

ٹاون پولیس تھانہ کے سب انسپکٹر سندر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے تئیں عوام میں بیداری نہایت ضروری ہے ٹرانسپورٹس ادارے اور تنظیموں کو روزانہ قانون کی راست سخت ضرورت پڑتی ہے البتہ ہر محکمے کو قانون سے کوئی نہ کوئی حیلے سے واسطہ پڑجاتا ہے اس لئے آر ٹی او محکمہ ہر شہر کا موٹر وھیکل ایکٹ کے مطابق قانون کا نافذ کرکے اپنی خدمات انجام دیتا ہے انہوں نے موٹر وھیکل ایکٹ کے تحت ایک قانو ن کا حوالہ دیتے ہوئے سمجھایا کہ محکمہ آر ٹی او ایک شہری کی عمر 18سال ہوجانے کے بعد ہی اسے گاڑی چلانے کی اجازت لائسنس فراہم کرتا ہے حالانکہ نوجوان شہری 12 سال کی عمر میں بہت اچھے طریقے سے گاڑی چلاسکتا ہے مگر محکمہ اس کی اجازت نہیں دیتا قانون میں عمر کی حد مقرر ہے اسی رو پر محکمہ شہر کی قابلیت اور ضروری داخلہ جات دیکھ کر کام کرتا ہے ایسے کئی قوانین موٹر وھیکل ایکٹ کے مطابق بنائے گئے ہیں۔اس موقع پر کرائم سب انسپکٹر نرسمہ مورتی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ایس بی منجوناتھ سمیت چنتامنی ٹاون کے کئی آٹو رکشا ڈرائیورس وغیرہ موجود رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...