چنتامنی میں عوام پانی کے لئے پریشان مگر ٹینک سے ہزاروں لیٹر پانی ضائع ہونے پر انتظامیہ خاموش؛ عوام کا الزام

Source: S.O. News Service | By Muhaimin Sada | Published on 26th February 2017, 3:35 PM | ریاستی خبریں |

چنتامنی 26/ فروری (محمد اسلم ؍ایس او نیوز)  گرمی کا موسم شروع ہونے سے پہلے ہی پانی کی شدید قلت پیش آرہی ہے شہر کے 31وارڈوں میں 15تا20دنوں میں ایک مرتبہ پانی سپلائی کیا جارہا ہے چنتامنی ٹاون کے مالپلی کا تالاب جو پچھلے دو سال قبل پانی سے لبریز ہوچکا تھا اب وہ تالاب بالکل ہی سوکھ گیا ہے اُسی تالاب سے شہر کے چند وارڈوں میں پانی سپلائی ہورہا تھا جبکہ شہر کے کنارے نکندی پیٹ کا تالاب بھی سوکھ گیا ہے اب چند دنوں کے بعد شہرکے اکثر بورویل سے بھی پانی خالی ہوجانے کا امکان ہے اُس وقت شہر اور آس پاس کے قریوں میں پانی کیلئے بہت ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اگر ابھی سے پانی کو ضائع ہونے سے نہیں بچایا گیا تو آئندہ پانی کیلئے بہت زیادہ  پریشانی ہوسکتی ہے ۔

مگر ایسے حالت میں شہر کے تعلقہ پنچایت ہال پتراکرترا بھون سے متصل  موجود پینے کے پانی کے ٹینک سے پچھلے ایک ہفتہ سے پانی ضائع ہورہا ہےاور انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ  ہر دن صبح سے شام تک ایک ٹینک پانی ضائع ہوکر خالی ہورہا ہے کئی مرتبہ مقامی لوگوں نے منسپالٹی کمشنر اور عملہ سے شکایت کی ہیں لیکن منسپالٹی کا عملہ اس جانب بالکل ہی توجہ نہیں دے رہے ہیں 

لوگوں نے بتایا کہ تعلقہ پنچایت میٹنگ ہال کے بازو جو پینے کے پانی کی ٹینک ہے اس ٹینک سے ہرروز  ہمیشہ کئی سو لیٹر پانی ضائع ہوتا جارہا ہے منسپالٹی کے انجنئیر سے بھی ہم لوگ پینے کے پانی کے ٹینک سے جو پانی ضائع ہورہا ہے اس کو درست کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں لیکن منسپالٹی عملہ اس ٹینک کودرست کرنے کے لئے نہیں آرہے ہیں ۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ شہر کے اکثر محلوں میں پائپ لائن ٹوٹ کر پینے کا پانی ضائع ہونے کے منظر کو ہم لوگوں نے دیکھا ہے لیکن یہاں کے منسپالٹی عملہ کی لاپروائی سے وارڈوں میں ٹھیک سے پانی سپلائی نہیں ہورہا ہے ۔

چند محلوں کے عوام نے یہ بھی بتایا کہ چند والومین وارڈوں میں راتوں کے وقت پانی چھوڑ کر جاکر سوجاتے ہیں جس سے رات بھر پانی ضائع جاتا ہے کیونکہ بہت کم لوگ راتوں میں پانی پکڑ تے ہیں والومین کی لاپروائی سے ہے پانی شہر میں بہت زیادہ ضائع ہورہا ہے ۔ منسپالٹی کمشنرکو چاہئے کہ شہر کے جن محلوں میں پانی ضائع ہورہا ہے وہاں کے لوگوں میں پانی بچت کرنے کے لئے بیداری دلائی جائے جس سے طرح پاکی صفائی کے متعلق بیداری دلائی جارہی ہے اسی طرح پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے عوام میں بیداری دلائی جائے اس کے علاوہ جو تعلقہ پنچایتی میٹنگ ہال کے بازو پینے کے پانی کے ٹینک سے جو پانی ضائع ہورہا ہے اس ٹینک کو درست کرائیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...