چنتامنی میں نّما گراما نّما رستے منصوبے کیلئے کرشناریڈی نے رکھاسنگ بنیاد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th August 2017, 2:07 PM | ریاستی خبریں |

چنتامنی:7 /اگست(سید اسلم پاشاہ؍ایس او نیوز) حلقہ چنتامنی چوڈادینہلی گرام میں آج رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے نماگراما نمارستے منصوبے کے تحت 85.43 لاکھ روپیوں کی  لاگت سے تعمیر ہونے جارہا تار کول سڑک کیلئے سنگ بنیاد رکھا کنڑیکٹروں کو جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی بعدمیں آخباری نمائندوں سے رُکن اسمبلی کرشناریڈی نے بتایا کہ پچھلے تین دنوں سے لگاتار چنتامنی حلقہ کے مختلف گراموں میں نماگراما نمارستے منصوبے کے تحت سڑکوں کو خوبصورت بنانے کے لئے سنگ بنیاد رکھی جارہی ہے اس منصوبے کے تحت سڑکیں تیار ہونے دیہاتیوں کو لگیج وغیرہ شہر لے جانے کے لئے بہت سہولت ہوگی ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پچھلے 60برسوں سے خستہ حال پڑے سڑکوں کو اب خوبصورت بنانے کی بے انتہا کوشش کی جارہی ہے حلقہ میں سڑکوں کو خوبصورت بنانے میں کسی بھی طرح کی سیاست نہیں کی جارہی ہے۔اس موقع پر تعلقہ پنچایتی و گرام پنچایتی کے ممبران سمیت مختلف دیہاتی موجود رہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔