چنتامنی ملی کونسل کے زیراہتمام حضرت مفتی اشرف علیؒ صاحب کے انتقال پر اظہار تعزیت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th September 2017, 12:43 AM | ریاستی خبریں |

چنتامنی: 12؍ستمبر(سید اسلم پاشاہ؍ایس اونیوز)چنتامنی میں آل انڈیا ملی کونسل کے زیراہتمام حکیم الملت امیر شریعت کرناٹک مہتمم دارلعلوم سبیل الرشاد بنگلورحضرت مولانا مفتی اشرف علی صاحب باقوی قاسمی ؒ کے انتقال پر تعزیتی پروگرام چنتامنی ملی کونسل کے صدر مولانا امتیازاللہ خان کاشفی کی صدارت میں منعقد کیاگیا جس میں مصلیان کرام اورملی کونسل کے نائب صدر محبوب خان عرف بابو، محبوب خان نائب سکریٹری سکندر عرفان ایس اے واجدمولانا عبد الرزاق مظاہری مولانا ارشاد احمد نعمانی امام مسجد عائشہ مولانا عمر رشادی امام مسجد آمنہ دیگر اراکین وغیرہ نے دعاؤں کا اہتمام کیا 

یاد رہے کہ مسجد آمنہ کی سنگ بنیاد امیر شریعت کرناٹک اول شاہ ابوسعود ؒ صاحب نے رکھی تھی اور اس موقع پرمفتی اشرف علی صاحب ؒ بھی شریک رہے تھے۔

تعزیتی جلسہ میں مولانا امتیازاللہ خان نے کہاکہ حضرت والا حسن اخلاق کے مالک تھے اورریاست کرناٹک کے ایک مخلص رہبر ورہنماتھے اور مختلف سماجی ملی خدمات انجام دینے میں  بے مثال تھے ہمیشہ قوم وملت کی فکر میں سرگرم رہتے تھے مسلکوں سے بالاتر ہوکر ملت کی اتحاد کے لئے آپ کی بڑی کوشش رہی اسی وجہ سے ہر خاص وعام آپ کی تعظیم تکریم کرتا ہے ۔

اس موقع پر مولانا عبدالرزاق نے کہاکہ علماء انبیاؑ کے وارثین ہیں ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنا ہے مولانا عمر رشادی نے کہاکہ حضرت نے تمام زندگی مدرسہ میں دینی تعلیم علوم نبوی پڑھاتے ہوئے گزاردی، جب وہ  بخاری شریف پڑھاتے تو اسی وقت طلبہ کو ذہین نشین ہوجاتا تھا۔ 

ایس اے واجد نے کہاکہ حضرت مفتی صاحب کے چہرے کو جب بھی دیکھنے کا موقع ملا ا ن کے چہرے کو دیکھتے ہی اللہ کی یاد آجاتی تھی اس موقع پر محبوب نگر مکتب کاشف القرآن کی معلمہ اہلیہ امتیازاللہ خان اوردخترنے بھی مدرسہ سے تعزیت کا پیغام پیش کیااس موقع پر نوجوان ملی کونسل کے رکن صادق پاشاہ شعیب اللہ خان خزر تنویر وغیرہ نے شرکت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔