چنتامنی کے سابق رُکن اسمبلی سدھاکرکے بی جے پی میں شامل ہونے کی بات غلط؛ وہ صرف ایک افواہ تھی :سابق وزیر منی اپا کا بیان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd April 2017, 5:25 PM | ریاستی خبریں |

چنتامنی:23 /اپریل(محمد اسلم /ایس او نیوز)سابق وزیر و رُکن پارلیمان کے ہیچ منی اپا نے تعلقہ بھر کے آس پاس بنائے جارہے نیشنل ہائی وے کا معائنہ کرنے کے دوران اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے  کہا کہ  سابق رُکن اسمبلی ڈاکٹر ایم سی سدھاکر کے بی جے پی میں شامل ہونے کی بات بالکل غلط ہے اور کسی نے غلط افواہ پھیلائی ہے مزید کہا کہ سدھار  کانگریس پارٹی ہی میں رہیں گے۔ انہوں نے  کانگریس پارٹی کے چند لیڈروں کے بیچ پائے جانے والے اختلافات کے تعلق سے کہا کہ  اُس کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ  چنتامنی حلقے میں کانگریس کا قلعہ ضرور مضبوط ہوگا۔  کے پی سی میں صدر کے عہدہ کی لابی چلانے کی تعلق سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں کے پی سی سی صدر کے عہدہ کے لئے لابی نہیں چلا رہا ہوں۔ کے پی سی سی صدر کا عہدہ کس کو دیا جا نا چاہئے یہ ہائی کمانڈ ہی فیصلہ کرے گی ہم ہائی کمانڈ کے ہر ایک فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

نیشنل ہائی وے کے تعلق سے پوچھے گئے سوال انہوں نے کہا ہک بائر نہلی ہورٹ گیرے تعلقہ تا چکبالاپور تک چکبالاپور تا ملباگل تک ہائی وے روڈ کو اس لئے تعمیر کیاا جارہا ہے کیونکہ لوگوں کو تکلیف نہ ہو نیشنل ہائی روڈ کے تعمیر ہوجانے سے ممبئی  سے کولکتہ وغیرہ بڑے شہروں کو جانے کے لئے آئندہ دنوں میں کافی سہولت ہوگی 

کے ہیچ منی اپا نے  گنڈل پیٹ حلقہ کے ضمنی انتخابات میں کانگریس کو شاندار کامیابی ملنے پر کہا کہ  اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں ریاست سے بی جے پی کا صفایا ہوجائے گا انہوں نے بتایا کہ پچھلے یو پی اے حکومت کی کئی منصوبوں کے نام بدل کر بی جے پی حکومت نے ان منصوبوں کا الگ نام سے  جاری رکھا ہے نریگا اور آدھار جیسے اہم یوجناؤں کو جاری رکھنے کی بات کررہی ہے ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ تحصیلدار گنگپا گیس شرنیواس ایڈوکیٹ سی ایس انور خان عبدالقادر ڈی وائی ایس پی کرشنامورتی چندرہ ریڈی وغیرہ موجود رہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔