ہر گھر کو رسوئی گیس کنکشن فراہم کرنے کی کوشش کی جائیگی: چنتامنی رُکن اسمبلی کرشناریڈی کا تیقن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th August 2017, 3:36 PM | ریاستی خبریں |

چنتامنی:10 /اگست(سید اسلم پاشاہ/ایس او نیوز)حلقہ چنتامنی کے ہر غریب  گھر کو رسوئی گیس مفت دینے کی ہرممکن  کوشش کی جائیگی تاکہ غریبوں کو کھانا بنانے میں آسانی ہو۔ یہ بات رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے کہی۔

آج یہاں کے منسپلٹی دفتر کے متصل ایس سی /  ایس ٹی،او بی سی اور نابینا افراد کےقریب 500 احباب میں سرکاری اسکیم کے تحت رسوئی گیس کنکشن تقسیم کرنے کے بعدوہ خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہر کے بے گھر لوگوں کو گھرتعمیر کروانے   کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے جلد اس پر کام کرتے ہوئے زمین کی نشاندہی کرکے تعمیراتی کام کاج عمل میں لایا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ  ایس ایس ایل سی میں 95فیصد نتائج حاصل کرکے کامیاب ہونے والے طلبہ کو منسپالٹی سے اسکالرشپ کی رقم دی جارہی ہے،  طلبہ اس کیلئے فوراََ عرضیاں منسپالٹی میں جمع کرائیں۔منسپالٹی سے رسوئی گیس مستحق لوگوں میں فراہم کرنے کیلئے ابھی دس لاکھ فنڈ بچا ہوا ہے اس فنڈ سے منسپالٹی رسوئی گیس خرید کر مستحق افراد میں تقسیم کریگی۔

اس موقع پر بلدیہ صدر سجاتا شیونا نائب صدر سجاتا شیوپا کونسلر محمد شفیق کونسلر منجوناتھ اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمین شری رامپا کونسلر جبینہ تاج منسپالٹی کمشنر وی۔منی سوامیشرنیواس ریڈی ہیلتھ انسپکٹر اما شنکروینکٹ رونپا سمیت کئی احباب شریک رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...