چنتامنی:14 /مئی(ایس او نیوز؍محمد اسلم) چنتامنی کے وجیا انگلیش اسکول کی طالبہ ایم۔چندرہ شری نے ایس ایس ایل سی میں 625 میں 616 مارکس حاصل کرکے شاندار کامیابی درج کرتے ہوئے تعلقہ میں اول رینک حاصل کیا ہے ۔
طالبہ چندرہ شری الواڈی دیہات کے ایک کسان منجوناتھ کی بیٹی ہے ۔ امتیازی نمبرات سے ساتھ کامیاب ہونے پر چندرہ شری نے نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آخباری نمائندوں کو بتایا کہ اُس کے والدبے حد غریب ہیں، شاندار کامیابی کا راز بیان کرتے ہوئے طالبہ نے کہا کہ وہ کلاسس میں دل لگاکر پڑھائی کرنے کے ساتھ ساتھ صبح 3ہی بجے ہی بیدار ہوکر اسکول میں پڑھائے ہوئے سبق کو یاد کیا کرتی تھی۔ اس کے علاوہ وہ گھرکے کام کاج میں بھی والدہ کا ہاتھ بٹھاتی تھی ۔تعلقہ میں پہلا رینک ملنے پر طالبہ کو اسکول انتظامیہ کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی ہے اور آئندہ کے مرحلوں میں بھی اسی طرح اعلیٰ نمبرات سے کامیاب ہونے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔