سابق رُکن اسمبلی کے جنم دن پر پارٹی کارکنان نے کی مریضوں میں پھل اور بریڈ کی تقسیم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th March 2017, 12:15 PM | ریاستی خبریں |

چنتامنی:19 /مارچ(محمد اسلم /ایس او نیوز) چنتامنی حلقہ کے سابق رُکن اسمبلی ڈاکٹر ایم سی سدھاکر کے 48واں جنم دن کے موقع پریہاں کے مقامی سرکاری اسپتال میں موجود مریضوں کی عیادت کی گئی اور وہاں موجود تقریبا 200مریضوں کو پھل اور بریڈس کی تقسیم کرتے ہوئے انہیں درکار مزید امداد کے تعلق سے بھی بات چیت کی گئی اس موقع آخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کانگریس لیڈر مالک پاشاہ کریپلی نے بتایا کہ سابق رُکن اسمبلی سدھاکر چنتامنی حلقہ کی ترقی کیلئے بہت کوششیں کئے ہیں آنے والے 2018اسمبلی انتخابات میں سابق رُکن اسمبلی کی کامیابی یقینی ہے یہاں کے عوام موجودہ رُکن اسمبلی کی خود مختیاری کی سیاست سے بیزار ہوچکے ہیں ۔

سابق رُکن اسمبلی نے گذشتہ چند دنوں قبل جڑواں اضلاع کو مستقل آبپاشی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک زبردست ریلی چنتامنی تا چکبالاپور تک نکالی تھی اُس ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ اکھٹا ہوئے تھیں ،انہوں نے رُکن اسمبلی کا نام لئے بغیربتایا کہ ایک غیر تعلیم یافتہ شخص سے حلقے کی ترقی ممکن نہیں ہوسکتی مقامی رُکن اسمبلی دسویں جماعت میں بھی کامیاب نہیں ہوسکے حلقے کی ترقی کے معاملے میں کسی طرح کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ۔بعد ضلع پنچایتی کے رُکن شیونا نے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ دن دور نہیں کہ کرشناریڈی حلقے سے واپس بنگلور روانہ ہوجائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ چنتامنی حلقے میں پچھلے چار سالوں سے کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہوپائے ہیں پیسوں کے بل بوتے پر کرشناریڈی نے کامیابی حاصل کرلی ہے اب عوام کو معلوم ہوچکا ہے کہ کرشناریڈی کی حقیقت کیا ہے اب حلقے کے عوام پھر سے سیاسی ہیرو کو منتخب کرنا چاہتے ہیں آئند ہ دنوں میں جے ڈی ایس کا خاتمہ یقینی ہے ۔چنتامنی شہر کے کریپلی سرکاری کنڑا اسکول کے طلباء طالبات میں بھی سابق رُکن اسمبلی کے جنم دن کے سبب کتابیں پنسل سمیت مٹھائی تقسیم کئے اس موقع پر کاگیتی گرام پنچایتی کے صدر آمجد پاشاہ سدھاکر باباجان کونسلر الیاس پاشاہ سمیت کئی کانگریس کے کارکنان موجود رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...