چنتامنی میونسپل کونسل کے بجٹ اجلاس میں کونسلروں کی گرما گرم بحث ؛ لاپراہی کرنے والے منسپالٹی افسروں کومعطل کرنے کی تجویز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th March 2017, 12:23 AM | ریاستی خبریں |

چنتامنی:28 /مارچ(محمد اسلم/ایس او نیوز) منسپالٹی دفتر میں بلدیہ صدر سجاتا شیوپا کے زیر صدارت میں 2017-18کا بجٹ اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس کی کارروائی شروع ہوتے ہی وارڈ نمبر 17کے کونسلر محمد شفیق نے کھڑے ہوکر کہا کہ جب تک پانی کے سربراہی کے مسائل کو حل نہیں کرلیا جاتا اُس وقت تک اجلاس کی کارروائی کو آگے بڑھنے نہیں دیا جائے گا۔

کونسلر شفیق نے بلدیہ کے افسروں کو لتاڑا اور کہا کہ منسپالٹی افسروں نے چکبالاپور ضلع ڈپٹی کمشنر کو یہ جھوٹی  رپورٹ پیش کی ہے کہ منسپالٹی حدود میں آنے والے وارڈوں کو ہر 10تا15دنوں میں ایک مرتبہ پانی سپلائی  کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ منسپالٹی حدود میں آنے والے کسی بھی وارڈکو 10تا15دنوں میں پانی بالکل ہی سپلائی نہیں کیا جارہا ہے ۔

کونسلر شفیق نے منسپالٹی کمشنر اور بلدیہ کے کچھ عملہ پر چند وارڈوں کو پانی سپلائی کرنے کیلئے رشوت لینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ رشوت لینے والے افسروں کو معطل کیا جائے اور منسپالٹی کے ہر کام میں لاپروائی برتنے والے افسروں کا بھی تبادلہ کیا جائے اِس وقت منسپالٹی کمشنر وی۔منی سوامی نے مداخلت کرتے ہوئے  افسروں کے نام لئے بغیر کہا کہ بلدیہ کے تین تا چار افسروں کا تبادلہ کرنےکیلئے اعلیٰ افسروں کو شکایت بھیجی گئی ہے ۔

منسپالٹی کمشنر نے پانی کے معاملے کو لیکر بجٹ اجلاس میں گرما گرم بحث کررہے کونسلروں کو تحریر  دی کہ منسپالٹی کے حدود میں آنے والے تمام وارڈوں کو 10تا15دنوں میں ایک مرتبہ پانی سپلائی کیا جائیگااس یقین  کے بعد کونسلروں نے بجٹ کی کارروائی کو آگے بڑھنے کا موقع دیا۔

منسپالٹی کمشنر منی سوامی نے بجٹ کی تفصیل پیش کرتے  ہوئے کہا کہ اس مرتبہ 68.10لاکھ روپئے بچت بجٹ پیش کیا گیا ہے کمشنر نے کہا کہ شہر میں مقیم بی پی ایل کارڈ رکھنے والے احباب کے پاس اگر رسوئی گیس سلنڈرنہیں ہے تو ان کو اس سال مفت رسوئی گیس سلنڈر دی جائیگی شہر کے جن گلیوں میں اسٹریٹ لائٹ نہیں ہے فوراََ اسٹریٹ لائٹ کی سہولت  فراہم کی جائے گی شہر کی مختلف گلیوں میں نالوں کی بھی تعمیر کی جائیگی شہر کے تمام معذورین کے لئے تین پہیوں کے گاڑیاں تقسیم کی جائے گی۔  منسپالٹی کے حدود میں آنے والے پارک کو گریل ڈالنے کی کارروائی بھی ہوگی شہر کی  اہم سڑکوں پر جہاں سی سی کیمرے نہیں ہے وہاں سی سی کیمروں کو نصب کیا جائے گاشہر کے سلم علاقوں میں ہر تین ماہ میں ایک مرتبہ ہیلتھ چیک آپ کیمپ رکھا جائے گا۔اس موقع پر بلدیہ نائب صدر سجاتا شیونا اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمین شری رامپا کونسلر اللہ بخشء قادری کونسلر الیاس پاشاہ بلدیہ سابق صدر انور پاشاہ نامزدکونسلر نثار شاہ موجود تھے۔ بجٹ اجلاس میں منسپالٹی حدود میں آنے والے وارڈوں کے کئی کونسلرس غیر حاضر رہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...