چتنامنی میں آٹو رکشا اور لاری کی ٹکر، تین ہلاک، ایک زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th September 2017, 11:08 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

چنتامنی: 12؍ستمبر(سید اسلم پاشاہ؍ایس اونیوز)چنتامنی تعلقہ کے ماڈکیرے کراس کے متصل امریڈ ہلی گیٹ کے قریب ہائی وے پر ہوئے ایک سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک اور ایک شدید طور پر زخمی ہوگیا حادثہ منگل کی علی الصبح اُس وقت پیش آیا جب آٹو رکشا میں سوار ہوکر چاروں افراد ایک مندر کے درشن کو جارہے تھے کہ ان کی رکشہ کو  تیزرفتار ی کے ساتھ آئی لاری نے ٹکر ماردی۔  ٹکر اتنی شدید تھی کہ ٹکر لگتے ہی آٹو رکشا چور چور ہوگیا اور آٹو رکشا پر سوار چاروں افراد بری طرح زخمی ہوئے۔ اُن میں تین جائے وقوع  پر ہی دم توڑ دئیے۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت تعلقہ کورٹ ہلی کا ساکن اشوت مورلی آٹو ڈرائیور(45)اشوت (55)رام پور کا ساکن چلپتی (35) کی حیثیت سے کی گئی ہے جبکہ کاسپلی کا ساکن ننجونڈپا(40 )شدید طور پر زخمی ہوگیا ہے اُس کی حالت بے حد نازک بتائی گئی ہے۔

مضافاتی پولیس تھانہ کے سرکل انسپکٹر آنند سے ملی اطلاع کے مطابق چاروں افراد اندھراپردیش کے بائی کونڈ مندر کے درشن کے لئے علی الصبح آٹو رکشا سے جارہے تھے جبکہ لاری کڈپہ سے تیز رفتار ی کے ساتھ آرہی تھی، جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔ تینوں  نعشوں کو شہر کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا حادثے کی اطلاع پھیلتے ہی  اسپتال کے باہر  لوگوں کا ہجوم  جمع ہوگیا ۔ یہاں پولس کو ہلکی لاٹھی کے سہارے سے لوگوں کو منتشر کرنا پڑا۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد  وارثین کے حوالے کردیا گیا۔ رورل پولیس نے لاری کو اپنے قبضہ میں لیکر معاملے درج کرلیا ہے مزید تحقیقات جاری ہے ۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...