چین میں سیکس ڈولز کو کرائے پر دینے کی سروس شدید عوامی ردعمل کے بعد بند

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2017, 8:21 PM | عالمی خبریں |

بیجنگ،20ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)چین میں ایک کمپنی نے سیکس ڈولز کو کرائے پر دینے کی سروس شروع کرنے کے چند دن بعد ہی اسے بند کر دیا ہے۔ٹچ نامی کمپنی نے جمعرات کو بیجنگ میں پانچ مختلف اقسام کی سیکس ڈولز کو ایک دن یا زیادہ عرصے کے لیے کرائے پر دینے کی سروس کا آغاز کیا تھا۔

یہ سروس شروع ہی سے متنازع ہو گئی تھی اور اسے تقنید کا سامنا تھا۔کمپنی نے چین میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ویبو پر ایک بیان میں کہا ہے کہ'ہم اس سروس کے منفی اثرات پر معذرت کرتے ہیں‘۔تاہم کمپنی نے اس کے ساتھ زور دیا ہے کہ سیکس ’فحاشی' نہیں ہے اور ہم اس سمت میں کام جاری رکھیں گے جس سے زیادہ سے زیادہ لوگ لطف اندوز ہو سکیں۔کمپنی نے ویبو پر اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس کا اصل مقصد قیمتی سلیکون ڈولز بنانا تھا جو کم قیمت ہوں تاہم اس پر عوام کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔کمپنی نے کہا ہے کہ وہ ان گاہکوں کو دگنا زرِتلافی ادا کریں گے جنھوں نے گڑیا کی بکنگ کرا رکھی تھی۔ٹچ کمپنی نے بتایا ہے کہ یہ سروس دو دن تک ہی چل سکی جس کے دوران اس میں بے حد دلچسپی دیکھی گئی اور ہمیں متعدد درخواستیں موصول ہوئیں۔

کمپنی کے ایک ترجمان نے ای میل کے ذریعے بتایا کہ' ہم نے تجرباتی آپریشن کے لیے دس گڑیا تیار کی تھیں اور ہمیں صارفین کی جانب سے بہت مثبت ردعمل ملا ہے۔ لیکن چین میں یہ بہت مشکل کام ہے اور اس مسئلے پر پولیس کے ساتھ بہت زیادہ تنازعے کا سامنا کرنا پڑا۔'چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق کمپنی نے سیکس ڈول کو 46 ڈالر یومیہ پر کرائے پر دینا شروع کیا تھا جس میں گڑیا کے مختلف ماڈلز پیش کیے جا رہے تھے جن میں چینی، کورین اور روسی گڑیا شامل تھیں۔اس کے علاوہ فلمی کرداروں پر مبنی ڈولز بھی پیش کی گئیں جیسا کہ تلوار اور شیلڈ کے ساتھ ونڈر وومن۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...