ٹرمپ کے عہد صدارت میں پہلے اعلیٰ چینی عہدیدار کا دورہ امریکہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th February 2017, 11:39 AM | عالمی خبریں |

بیجنگ،27؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)چین کے صدر شی جنپنگ کے خارجہ پالیسی کے لیے اعلیٰ ترین مشیر اسٹیٹ کونسلر یانگ جیئچی پیر اور منگل کو اعلیٰ امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔یانگ چین کے وزیرخارجہ اور امریکہ میں سفیر بھی رہ چکے ہیں۔دنیا کی ان دو بڑی اقتصادی قوتوں کے درمیان ٹرمپ کی طرف سے چین پر غیرمنصفانہ تجارتی طریقہ کار سمیت متعدد الزامات کے بعد تعلقات کی سمت پر غیریقینی کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔ٹرمپ جنوبی بحیرہ چین میں بیجنگ کی سرگرمیوں پر اسے تنقید کا نشانہ بنانے کے علاوہ تائیوان سے امریکہ کے تعلقات استوار کرنے کا عندیہ بھی دے چکے تھے۔چین، تائیوان کو اپنا حصہ تصور کرتا ہے اور ٹرمپ کے ایسے بیانات پر اس نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کو’’ون چائنا‘‘پالیسی کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...