دلائی لامہ پر چین کا اعتراض بے بنیاد :کانگریس

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 22nd March 2017, 12:01 PM | ملکی خبریں |

 

نئی دہلی، 21؍مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )کانگریس نے بودھ مذہبی پیشوا دلائی لامہ کے بہار کے راجگیر میں بدھ مت مذہب پر بین الاقوامی کانفرنس میں شامل ہونے پر چین کے اعتراض کو غیر متعلقہ قرار دیا ہے۔کانگریس ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور منگل کو دلائی لامہ کے ہندوستان دورے پر چین کے اعتراض پر کہاکہ چین کا رخ غیر متعلقہ ہے، دلائی لامہ کو ہندوستان دورے پر پروگرام میں مدعوکرنا ہماراحق ہے۔ششی تھرور نے کہا لامہ سیاسی لیڈر نہیں ، بلکہ ایک روحانی پیشوا کے طور پر ہندوستان آئے تھے۔وہیں اس پورے تنازعہ پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دلائی لامہ نے کہاکہ چین کے سیاستدان مجھے بدامنی پھیلانے والا سمجھتے ہیں ،لیکن عام چینی شہری بہت مثبت سوچ رکھتے ہیں۔دراصل بہار میں منعقد بین الاقوامی کانفرنس میں بودھ مذہبی پیشوا دلائی لامہ کے شرکت کرنے سے چراغ پا چین نے منگل کو ہندوستان کو خبردار کیاتھا کہ وہ دو طرفہ تعلقات میں تلخی سے بچنے کے لیے اس کی تشویش کے خلاف قدم نہ اٹھائے۔بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح دلائی لامہ اور ہندوستا ن کے مرکزی وزیر ثقافت مہیش شرما نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔کانفرنس میں ہندوستان کے صدر پرنب مکھرجی نے بھی شرکت کی تھی۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے کہاکہ ہندوستانی فریق نے چین کے سخت اعتراض اور مخالفت کو پوری طرح نظر انداز کرتے ہوئے بدھ مت پر منعقد بین الاقوامی کانفرنس میں دلائی لامہ کو مدعوکیا ۔انہوں نے کہاکہ چین اس سے کافی مایوس ہے اور اس کی پرزور مخالفت کرتا ہے۔ترجمان نے کہاکہ ہم ہندوستانی فریق سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ دلائی لامہ گروپ کے چین مخالف علیحدگی پسندانہ نظریات کو دیکھے اور تبت اور اس سے متعلق سوالوں پراپنے عزم کا احترام کریں۔چین کے بنیادی خدشات کا احترام کرنے کے ساتھ ہی چین -ہندوستان تعلقات میں آگے خلل ڈالنے اور کمزور کرنے سے بچے۔گزشتہ 17؍مارچ کو بہار کے راجگیر میں منعقد کانفرنس میں 81سالہ دلائی لامہ شامل ہوئے تھے۔قابل ذکر ہے کہ چین دلائی لامہ کو علیحدگی پسند مانتا ہے اور کسی بھی ملک کی حکومت کی طرف سے ان کو رسمی دعوت دینے پر فوری طور پر سخت مخالفت کا اظہار کرتا ہے۔1959میں اپنے وطن چھوڑ کر آنے کے بعد سے دلائی لامہ ہندوستانی ریاست ہماچل پردیش کے دھرم شالہ میں رہ رہے ہیں۔ہندوستان میں تقریبا ایک لاکھ تبتی بھی جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔اپریل میں 81؍سالہ بودھ مذہبی پیشوا اروناچل پردیش جانے والے ہیں، اس ہندوستانی ریاست میں دلائی لامہ کے پروگرام پر چین اعتراض کرتا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...