اگر جنگ ہوئی تو ہماری فوج 48گھنٹے کے اندر دہلی پرحملہ کر سکتی ہے:چینی میڈیا

Source: S.O. News Service | Published on 18th January 2017, 9:36 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 18جنوری(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا)ویسے تو ہندوستان اور چین عوامی پلیٹ فارم پر ایک دوسرے کے ساتھ امن اور دوستانہ تعلقات کو تیار کرنے کی وکالت کرتے ہیں لیکن وہیں دوسری طرف آج کل چینی میڈیا ہندوستان کو دھمکی دینے کا کوئی بھی موقع نہیں چھوڑتا۔اسی کی تازہ کڑی میں چینی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اگر ان دونوں کے درمیان جنگ شروع ہو جائے تو ان کی فوج محض 48گھنٹوں کے اندراندرنئی دہلی پر دھاوا بول سکتی ہے،صرف اتنا ہی نہیں یہ بھی کہا گیا کہ چینی فوجیوں کو بھیجنے پر اگر پیراشوٹ کی مدد لی گئی توصرف 10گھنٹے میں ہی وہ دہلی میں پہنچ جائیں گے۔قابل ذکر ہے کہ حالیہ دور میں جیش محمد سرغنہ مسعود اظہر، این ایس جی گروپ میں ہندوستان کی رکنیت اور ہندوستان کے ویت نام کو میزائل فروخت کرنے کے مسئلہ پر دو طرفہ تلخی میں اضافہ ہواہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...