اروناچل پر چین کا دعویٰ بے بنیاد:بی جے پی
ایٹانگر،29؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بی جے پی کی اروناچل پردیش یونٹ کے صدر تاپر گاؤ نے آج کہا کہ اس ریاست پر چین کا دعویٰ بے بنیادہے کیونکہ اروناچل پردیش بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے اور رہے گا۔گاؤ نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ چین کادعویٰ بے بنیادہے۔چین کے ساتھ بھارت کی حد نہیں ہے لیکن تبت کے ساتھ اس کی حد ہے جس پر چین نے سال 1959میں جبراََقبضہ کرلیاتھا۔وہ اپنی حدود میں توسیع اروناچل پردیش تک کرنا چاہتے ہیں جسے ریاست کے لوگ کبھی قبول نہیں کریں گے۔اس سے پہلے پارٹی نے، چین کی طرف سے ریاست کے چھ مقامات کانام دینے بدلنے کی مخالفت میں ایک ریلی نکالی تھی۔انہوں نے اروناچل پردیش کے گورنر پی بی آچاریہ کو ایک میمورنڈم بھی سونپاتھا۔