آسٹریلیا کے چین پر جاسوسی اور سیاسی مداخلت کے الزامات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th December 2017, 9:50 PM | عالمی خبریں |

کنبیرا ،13؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )آسٹریلیا اور اس کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار چین کے درمیان تعلقات جاسوس? اور سیاسی مداخلت کے الزامات کی وجہ سے کشیدگی اختیار کر رہے ہیں۔مینڈرین میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم مالکم ٹرن بل نے چین پر آسٹریلیا کی اندرونی سیاست میں مبینہ دخل اندازی پر تنقید کرتے ہوئے غیر معمولی طور پر سخت زبان استعمال کی۔وزیر اعظم مالکم نے زور دے کر کہا ہے کہ آسٹریلیا کی اندرونی سیاست میں انتہائی اعلیٰ سطح پر غیر ملکی مداخلت ہوئی ہے۔ ان کی حکومت نے حزب اختلاف کی لیبر پارٹی کے ایک سینیٹر سیم دستیاری کی مثال کا حوالہ دیا ہے جن کے چین کے ایک دولت مند تاجر کے ساتھ قریبی تعلقات سخت جانچ پڑتال کی زد میں آ چکے ہیں۔

یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ سیم دستیاری نے اس شخص کو اپنے ایک قانونی بل کی ادائیگی کرنے کی اجازت دی اور وہ جنوبی چین کے سمندر کے مسئلے پر آسٹریلیا کی لیبر پارٹی کے موقف کی مخالفت کرتے ہوئے بیجنگ کی سرکاری پالیسی کی حمایت کر چکے ہیں۔کینبرا میں ایک سینیر سرکاری وزیر نے سینیٹر دستیاری پر ایک دوہرا ایجنٹ ہونے کا الزام عائد کیا۔گذشتہ ماہ پارلیمنٹ کے لیے ایک بیان میں ایرانی نڑاد دستاری نے زور دے کر کہا تھا کہ وہ ایک محب وطن آسٹریلوی شہری ہیں، لیکن غلطیوں سے مبرا نہیں ہیں۔ ٹرن بل نے یہ زور دینے کے لیے غیر معمولی حد تک سخت زبان استعمال کی ہے کہ ان کا ملک چینیوں سے خوف زدہ نہیں ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جدید چین 1949 میں ان الفاظ کے ساتھ قائم ہوا تھا۔ چینی لوگ اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ یہ اقتدار اعلیٰ کا یک اعلامیہ تھا۔ یہ فخر کی ایک توثیق تھی۔ اور ہم کھڑے ہیں اس لیے ہم کہتے ہیں کہ، آسٹریلیا کے لوگو کھڑے ہو جاؤ۔آسٹریلیا سیاسی جماعتوں پر غیر ملکی عطیات کی پابندی کے نئے قوانین متعارف کرا چکا ہے۔ کسی دوسرے ملک کی طرف سے آسٹریلیا کی جمہوریت میں دخل اندازی کرنے والوں کو جیل بھی ہو سکتی ہے۔

چین نے کہا ہے کہ اس نے ٹرن بل کی جانب سے آسٹریلوی امو ر میں غیر ملکی مداخلت کے بیانات پر ایک سرکاری شکایت درج کر لی ہے۔ایک معمول کی بریفنگ میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے کہا کہ آسٹریلوی وزیر اعظم کے تبصرے ناقابل قبول ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم آسٹریلوی لیڈر کے متعلقہ تبصروں پر حیران ہیں۔ ایسے تبصرے آسٹریلیا کے کچھ بے ?صول اور چین کے خلاف تعصب رکھنے والے میڈیا کو غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے لیے مواد فراہم کر سکتے ہیں۔ ان سے چین اور آسٹریلیا کے تعلقات کی فضا زہر آلود ہو سکتی ہے۔

تجزیہ کار کہتے ہیں کہ بیجنگ کا حتمی مقصد اس چیز کو یقینی بنانا ہے کہ آسٹریلیا کا جھکاؤ چین کی طرف بڑھ جائے اور وہ خود کو امریکہ سے دور کر لے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ٹرن بل کے سخت الفاظ سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ کینبیرا چین کے خلاف کھڑا ہونے کے لیے تیار ہے۔چین آسٹریلیا کا سب سے بڑا تجارتی ساتھی ہے۔ جب کہ آسڑیلیا کے امریکہ کے ساتھ قریبی فوجی تعلقات 1950 کی دہائی سے چلے آ رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔