چین دوسرے ممالک کے خدشات پر توجہ نہیں دیتا:سیکریٹری خارجہ

Source: S.O. News Service | Published on 18th January 2017, 9:54 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 18جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)رائے سینا ڈائیلاگ میں خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ اپنی خودمختاری کے معاملے میں چین بہت حساس رہتا ہے لیکن دوسرے ممالک کے خدشات پر توجہ نہیں دیتا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ چین پاکستان اکنامک کوریڈور کی منصوبہ بندی اور تعمیر بغیر ہندوستان کی رضامندی کے اس ہندوستانی زمین پر کیا گیا جو غیر قانونی طریقے سے پاکستان کے قبضے میں ہے۔چین کو دوسرے ممالک کے خدشات کے لئے بھی حساس ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کہ مستقبل میں ہندوستان اور چین کے بہت سی مشترکہ ضرورتیں ہوں گی اور خاص طور پر ایشیا میں سب کو ساتھ لے کر چلنا ضروری ہوگا۔سیکریٹری خارجہ جے شنکر نے کہا کہ دہشت گردی دنیا کے لئے سب سے بڑے خطرات میں سے ایک ہے اور بہت ضروری ہے کہ مضبوط طریقے سے اس سے لڑنے کے لیے ترجیحات سمجھیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے حالات بہت الجھے ہوئے ہیں اور اس سے نمٹنے کے لئے شفافیت اور کھلے ذہن کی ضرورت ہوگی۔انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فوری بہتری کی وکالت کی۔سارک کی ناکامی پر بغیر نام لئے جے شنکر نے پاکستان پر نشانہ لگایا۔انہوں نے کہا کہ صرف ایک ملک کے عدم تحفظ کے احساس کی وجہ سے سارک کی یہ حالت ہوئی اور اس وجہ سے ہندوستان اب باقی دھڑوں کے ذریعہ کام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...