چین کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکا، 19 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th July 2018, 12:01 PM | عالمی خبریں |

بیجنگ ،14؍جولائی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) چین کے صوبے سیچوان میں واقع ایک کیمیکل پلانٹ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

کیمیکل پلانٹ سیچوان کے شہر چینگڈو کے انڈسٹریل پارک میں واقع ہے جس میں گزشتہ شام کو دھماکا ہوا۔ دھماکے کے بعد پلانٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، تاہم دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں کی انتظامیہ نے اب ان کی حالت بہتر بتائی ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 2015 میں چین کی شمالی ساحلی شہر تیانجن میں واقع کیمیکل کے گودام میں آگ لگنے کے نتیجے میں 165 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ گزشتہ سال صوبہ شینڈونگ کے ایک پیٹروکیمیکل پلانٹ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔