وزیر اعلیٰ کے ترقیاتی کاموں کے افتتاح کو بائیکایٹ کرکے احتجاج کرنے چنتامنی رُکن اسمبلی کی دھمکی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th September 2017, 10:15 PM | ریاستی خبریں |

11/اکتوبر سے چکبالاپور ضلع ڈپٹی کمشنر کے خلاف زبردست احتجاج کرنے کا فیصلہ 
چنتامنی،16 ؍ستمبر(سید اسلم پاشاہ ؍ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ سدرامیا 18ستمبر کو مختلف ترقیاتی کاموں کی سنگ بنیاد و افتتاح کرنے جارہے ہیں ان ترقیاتی کاموں کی فہرست سے چنتامنی حلقے کا نام نہ ہونے پر ناراض رکن اسمبلی کرشنا ریڈی نے  ترقیاتی کاموں کے افتتاحی پروگرام کو بائیکایٹ کرکہ ریاستی حکومت و ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرنے کی دھمکی  دی ہے۔

آپنی رہائش گاہ پر طلب کردہ آخباری کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے ریڈی نے کہا کہ شہر میں  دو سال قبل تعمیر کئے گئے  بچوں کے اسپتال کا افتتاح اب تک نہیں کیا گیا ہے میں نے کئی مرتبہ وزیر برائے صحت رمیش کمار سے بات کی تو وہ عنقریب افتتاح کرنے کی جھوٹی یقین دھانی دیتے رہے ہیں۔ ریڈی کے مطابق  رمیش کمار کو خود کے حلقے کی فکر نہیں ہے کئی مرتبہ میں نے خود رمیش کمار سے چنتامنی سرکاری اسپتال میں ڈاکٹروں کی قلت کے متعلق شکایت کی لیکن وہ صرف جھوٹی تسلی دیتے ہوئے ٹائم پاس کررہے ہیں رمیش کمار کو وزیر صحت کا عہدہ ملنے سے قبل ریاستی حکومت کے خلاف آواز اُٹھاتے تھے اُن کو وزیر کا عہدہ ملنے کے بعد ریاستی حکومت کی ناکامیوں کو جان کر بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔

کرشناریڈی نے بتایا کہ 18ستمبر کو وزیر اعلیٰ سدرامیا جو ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد وافتتاح کرنے جارہے ہیں ان ترقیاتی کاموں کا افتتاح پہلے بھی ایک مرتبہ کیا جاچکا ہے اب ووٹروں کا دل جیتنے  کے مقصد سے اور عوام کو گمراہ کرنے کے لئے پھر سے اسی  ترقیاتی کاموں کا افتتاح دوسری جگہ پر کیا جارہا ہے ۔کرشناریڈی نے اور کہا کہ سدرامیا کے جھوٹے وعدوں سے ریاست کے عوام کافی بیزار ہوچکے ہیں وزیر اعلیٰ ترقیاتی کاموں کے نام پر سیاست کررہے ہیں ۔

کرشناریڈی نے چکبالاپور ضلع ڈپٹی کمشنر کو  بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ضلع کے ڈپٹی کمشنر کانگریس وزراء و لیڈروں کے ایجنٹ کی طرح کام کررہے ہیں پچھلے کچھ دن قبل چنتامنی تعلقہ پنچایت  ہال میں مجھے اور سڈلگٹہ حلقے کے رُکن اسمبلی کوایک آفس دینے میں کوتاہی کی گئی تھی اُس کے بعد جنتادل(ایس)کارکنان کو تعلقہ پنچایت ہال میں آفس حاصل کرنے کے لئے احتجاج کرکہ آفس حاصل کئے ۔اگر ڈپٹی کمشنر کو کانگریس وزراء کے ایجنٹ بن کر ہی کام کرنا ہے تو کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں یا پھر اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے کر چلتے بنیں۔

کرشناریڈی نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی خود مختیاری سے بیزار ہوکر اکتوبر 11سے پانچ ہزار سے زائد جنتادل(ایس)کے کارکنان ڈپٹی کمشنر کو ہٹاؤ کا نعرہ لگاتے ہوئے  ڈپٹی کمشنر دفتر کے آگے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اس موقع پر جنتادل(ایس) پرچار سمیتی کے ریاستی نائب صدر محمد شفیق جنتادل(ایس)تعلقہ صدر تلگوار راج گوپال نائب صدر بائر ریڈی جنتادل(ایس)ضلع کنوینر شیخ صادق رضوی رویندرہ گوڈا کونسلر پرکاش سمیت کئی احباب موجود تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔