بچوں کو ذمہ دار شہری بنایا جاناچاہیے ، نائب صدرجمہوریہ ہند ،جی ڈی گوئنکا پری اسکول کے بچوں سے ملے 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 15th August 2018, 2:33 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:14/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ بچوں کو ذمہ دار شہری بنایا جانا چاہئے ۔جناب وینکیا نائیڈو جی ڈی گوئنکا لا پیٹائٹ پری اسکول کے بچوں سے گفتگو کررہے تھے ،جو یوم آزادی کے موقع پر ان سے ملاقات کے لئے آئے تھے۔نائب صدر جمہوریہ موصوف نے کہا کہ ماں بچے کی پہلی معلمہ ہوتی ہے اور بچے کو ماں کے بارے میں اور مادری زبان میں تعلیم دی جانی چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بچوں کو اپنی روایات اور مالامال وراثت کی تعلیم دینی چاہئے۔ بچوں کو ان کی مادری زبان میں تعلیم دی جانی چاہئے کیونکہ بچے اسی زبان سے مانوس ہوتے ہیں۔اس موقع پر نائب صدرجمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے اساتذہ کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ بچوں کو ذمہ دار شہری بنانے کی ذمہ داری قبول کریں ۔انہوں نے کہا کہ گرو یعنی استاد بچوں کو تعلیم دئے جانے کے ذریعہ ہماری قوم کے مستقبل کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی بھی اہمیت کی حامل ہے لیکن کبھی بھی گروکی جگہ نہیں لے سکتا ۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...