اسمبلی میں بولے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ، مجرموں سے سختی سے نمٹیں گے
ئلکھنو،19مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں مجرموں سے سختی سے نمٹنے کی بات کہی ہے۔ اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے آخری دن جمعہ کو سی ایم نے ایوان کو یقین دلایا کہ ریاست میں جرائم کے واقعات پر روک لگائی جائے گی۔ سی ایم نے صاف کیا کہ ریاست میں مجرموں کو تحفظ دینے والے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔یوپی سی ایم نے کہا کہ اتر پردیش میں کسی بھی بے گناہ، کسان یا تاجر کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی، مجرموں کو اپنے مستقبل کے بارے میں خود سوچنا ہوگا۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے بے حد زور دیتے ہوئے کہا کہ مجرموں سے مکمل سختی سے نمٹا جائے گا۔ اتر پردیش میں مجرموں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔