جی ٹی دیوے گوڈا اور پٹ راجو کومنا نے کمار سوامی کی کوشش ناراض وزراء سے میسور کے انفوسیس گیسٹ ہاؤز میں وزیر اعلیٰ کی ملاقات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th June 2018, 11:09 AM | ریاستی خبریں |

میسور 10 جون (ایس او نیوز؍پیر پاشاہ ) ریا ستی جنتا دل ( یس ) کے صدر شری ایچ ڈی کمار سوامی کی قیادت میں جب سے ریاست کرناٹک میں کانگریس اور جنتا دل ( یس ) کی مخلوط حکومت قائم ہوئی ہے ، وزیر اعلیٰ کمارسوامی کو کوئی نہ کوئی مسئلہ پریشان کررہا ہے ایک طرف کانگریس کے چند اراکین کو کابینہ میں شامل نہ کئے جانے کے معاملے کو لیکر رکن اسمبلی یم بی پاٹل اور دوسرے چند اراکین اسمبلی نے کانگریس ہائی کمان کے خلاف بغاوت کا جھنڈا بلند کردیا ہے اور دوسری جانب جنتا دل ( یس ) کے دو وزراء میسور کے حلقہ چامنڈیشوری کے رکن اسمبلی جی ٹی دیوے گوڈا اور میلکوٹے کے رکن اسمبلی سی یس پٹ راجو معمولی قلمدان دئے جانے کے معاملے کو لے کر اپنی ناراضی ظاہر کررہے ہیں۔

ان دونوں ناراض وزراء ریاستی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم جی ٹی دیوے گوڈااور ریاستی وزیر برائے چھوٹی آبپاشی سی ا یس پٹ راجو کو منانے بروز ہفتہ میسور کے انفوسیس گیسٹ ہاؤز میں وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے ملاقات کی ۔ کمار سوامی اپنے بیٹے نکھل گوڈا کی کنڑا فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں ہفتے کی رات میسور پہنچے تھے اوروہ سیدھے میسور کے مضافات میں واقع انفوسیس گیسٹ ہاؤز روانہ ہوگئے۔ تھوڑی دیر بیٹے کی شوٹنگ میں موجود رہنے کے بعد وزیر اعلیٰ کمار سوامی دونوں ناراض وزراء کو گیسٹ ہاؤز طلب کیا ۔ صرف سی یس پٹ راجو گیسٹ ہاؤز پہنچ کر وزیر اعلیٰ کمار سوامی سے ملاقات کی۔ ایک اور ناراض وزیر جی ٹی دیوے گوڈا کورگ ضلع میں قیام کئے ہوئے ہیں۔

کمار سوامی نے بذریعہ ٹیلی فون جی ٹی دیوے گوڈا سے بات کی اور انہیں بروز پیر بنگلور میں ملاقات کرنے کے لئے کہا۔ ناراض وزیر سی یس پٹ راجو سے بات کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہا کہ جی ٹی دیوے گوڈا اور سی یس پٹ راجو دونوں میرے قریبی دوست ہوتے ہوئے میرے خلاف ناراضی کا اظہار کرسکتے ہیں۔ فرقہ پرست بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائدین سنجیدگی کے ساتھ ان تمام کارروائیوں کو دیکھ رہے ہیں اور موقع کی تاک میں ہیں موقع ملنے پر وہ موجودہ ریاستی حکومت کو گرانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ جواب میں سی یس پٹ راجو نے کمار سوامی کو بتایا کہ قلمدان کو لے کر مجھے کوئی ناراضی نہیں ہے بلکہ میرے حمایتی اس قلمدان کو قبول نہ کرنے مجھ پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ میں چھوٹی آبپاشی کا قلمدان آسانی کے ساتھ سنبھال سکتا ہوں۔ جنتا دل ( یس ) کے قومی صدر ہچ ڈی دیوے گوڈا نے بذریعہ ٹیلی فون جی ٹی دیوے گوڈا سے بات کی اور انہیں سمجھایا۔ اطلاع کے مطابق جی ٹی دیوے گوڈا اتوار کی دیر رات تک میسور پہنچ جائیں گے اور بروز پیر وہ بنگلور پہنچ کر وزیر اعلیٰ سے ملاقات کریں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...