وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے بجلی سے چلنے والی بائکوں کا افتتاح کیا
بنگلورو،5؍مارچ (ایس او نیوز) وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے آج ودھان سودھا کے روبرو بجلی سے چلنے والی بائک اور عوامی بائیسکل پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔ باونس نامی ایک ایک اربن موبلیٹی سلیوشن کمپنی نے اس پبلک ٹرانسپورٹ نظام کو شروع کیا ہے۔ یہ گاڑیاں ماحول دوست ہیں۔ جس سے ان گاڑیوں کا استعمال کرنے والوں کا وقت پیسہ کی بچت ہوگی۔ یہ گاڑیاں فضائی آلودگی سے آزاد ہیں۔ یہ گاڑیاں تمام شہریوں کے لئے ہیں جو اس کا ایپ استعمال کرکے ایک کارڈ حاصل کرنے کے بعد اطمینان سے استعمال کرسکتے ہیں۔ باونس صارفین ان گاڑیوں کو شہر میں کسی بھی وقت کہیں بھی استعمال کرسکتے ہیں۔بجلی سے چلنے والی ان گاڑیوں کا استعمال بی بی ایم پی کی حدود میں کہیں بھی کیا جاسکتا ہے جس کے لئے مقررہ کارڈ حاصل کرنا ہوگا۔ پہلے مرحلہ میں عوام کے استعمال کے لئے کمپنی نے 20؍ہزار گاڑیوں کو لانچ کیا ہے اس افتتاحی تقریب میں بشمول بی بی ایم پی کمشنر کئی اعلیٰ افسروں نے بھی شرکت کی۔