یکم نومبر سے سرکاری کام کاج صرف کنڑا میں : کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd October 2018, 11:22 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍اکتوبر(ایس اونیوز) وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے سخت ہدایت جاری کی ہے کہ یکم نومبر 2018سے ریاست کا تمام سرکاری کام کاج کنڑا میں ہوگا۔ کسی بھی فائل کو جو منظوری کے لئے سرکاری محکموں میں رہے گی کنڑا زبان میں ہی آگے بڑھایا جائے گا اور تمام منظوریاں علاقائی زبان میں ہی دی جائیں گی۔

کمار سوامی نے کہاکہ امسال راجیوتسوا تک تمام سرکاری افسروں کو اپنا دفتری کام کاج کنڑا میں انجام دینا سیکھ لینا چاہئے، اس ہدایت کے باوجود بھی اگر یکم نومبر کے بعد کسی بھی سرکاری دفتر میں اگر کنڑا کا روانہ لاگو نہیں کیاگیا تو یہاں پر تعینات افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں اور بین ریاستی معاملوں کے بجز تمام سرکاری فائلیں کنڑا زبان میں لازمی طور پر ہونی چاہئیں۔ اس حکم کی پامالی کرنے والے افسروں پر سخت کارروائی کی وارننگ دیتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ یکم نومبر کو اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے سرکیولر جاری کرتے ہوئے کرناٹک میں کنڑا کو لازمی قرار دیا جائے گا۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق مقامی انتظامیہ کو مقامی زبان میں چلانے کی پہل کی گئی ہے۔ اس حکم کو ریاست میں سختی سے نافذ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ سبھی سرکاری مڈل اسکولوں میں بھی کنڑا زبان لازمی قرار دی گئی ہے۔ اس سے پہلے بھی کنڑا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے بارہا یہ احکامات صادر کئے گئے تھے کہ تمام سرکاری فائلوں پر کام کاج اورتحریر صرف کنڑا زبان میں ہو۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔ لاپروائی کا یہ سلسلہ اب اگر جاری رہا تو اس کے لئے متعلقہ افسروں کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ کمار سوامی نے کہاکہ سرکاری اشتہارات اور ہورڈنگس میں 60 فیصد جگہ کنڑا مواد کے لئے محفوظ ہونا چاہئے، ریاستی حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں بھی قدم اٹھایا جارہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔