وزیراعلیٰ ریاست کو مالی بحران سے نکالنے میں ناکام:کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th March 2017, 11:16 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:27؍مارچ(ایس اونیوز) فائنانس کا قلمدان اپنے قبضہ میں رکھنے والے وزیراعلیٰ سدارامیا ریاست کو مالی بحران سے بچانے میں مکمل طورپر ناکام ہوگئے ہیں۔ ریاستی اسمبلی میں آج جے ڈی ایس فلور لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی نے وزیراعلیٰ پر راست یہ الزام لگایا۔ بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت قرضوں پر قرضے لیتی جارہی ہے۔ اس کی کوئی حد ہی نہیں۔ اس طرح قرضے کرکے حکومت نے عوام کو قرض کے بوجھ تلے دبادیاہے۔ انہوں نے کہاکہ سدارامیا سے یہ امید نہیں تھی کہ وہ ایسا بجٹ پیش کریں گے۔ عوام یہ امید کررہی تھی کہ سدارامیا اس مرتبہ ایک اچھا بجٹ پیش کریں گے۔ بشمول زرعی شعبہ کسی بھی شعبہ کے لوگ سدارامیا کے بجٹ سے خوش نہیں ہیں۔ سدارامیا کے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ ایک طرف کسان خودکشی کرنے پر مجبور ہیں اس میں اضافہ ہورہاہے۔ ریاست میں بے روزگاری میں دن بہ دن اضافہ ہورہاہے۔ کسانوں اور بے روزگار نوجوانوں کیلئے بجٹ میں کوئی اعلان ہی نہیں کیاگیاہے۔ شعبہ صنعت میں کوئی ترقی نظر نہیں آئی۔ ٹیکس وصولی مقررہ نشانہ کے تحت نہیں ہورہی ہے۔ اگر حکومت ٹیکس دہندگان کے ساتھ سختی برتے تو دوہزار کروڑ سے زیادہ رقم سرکاری خزانہ میں جمع ہوگی۔ ریاست کے مختلف مقامات پر بنیادی ڈھانچوں کو فراہم کرنے میں حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ حکومت مختلف سرکاری محکموں میں خالی پڑے اسامیاں بھرتی کرنے میں سنجیدہ ہی نہیں۔ ریاست کو غیرملکی سرمایہ بھی آنا کم ہوگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ سال برائے 2017-18ء میں حکومت نے 2لاکھ کروڑ روپئے قرضہ حاصل کرنے کی تجویز تیار کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...