چک مگلورو: آخر کار ضلع ایس پی اناملئی کا تبادلہ : ہریش پانڈے نئے ایس پی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th October 2018, 8:50 PM | ساحلی خبریں |

چکمگلورو:16/اکتوبر(ایس اؤ نیوز) ضلع کے پولس سپرنٹنڈنٹ کے اناملئی کو بنگلورو جنوبی زونل کو تبادلہ کرتے ہوئے ان کے عہدے پر ہریش پانڈے کو نئے ایس پی کے طورپرنامزد کرتے ہوئے سرکار نے سرکلر ی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔

چک مگلورو کے نئے ایس پی ہریش پانڈے اس سے قبل سی آئی ڈی ،ایس پی کے طورپر خدمات انجام دے رہے تھے۔ ایس آئی ٹی افسر کے طورپر انہوں نے گوری لنکیش قتل معاملے کو سلجھانے میں کامیاب ہونےکی بات کہی جارہی ہے۔ ضلع ایس پی کے اناملئی تبادلے کی کئی خبریں اخباروں کی زنیت بنتی رہی ہیں۔ ودھان سبھا انتخابات کے بعد تشکیل  کے ناٹک میں پائی بی ایس یڈیورپا نے وزیرا علیٰ کا حلف لیتے ہی ایس پی اناملئی کو رام نگر ضلع تبادلہ کیاگیاتھا۔ اس کے بعد جب کمار سوامی وزیر اعلیٰ بنے تو اناملئی پھر چک مگلورو ایس پی کے طورپر نامزد کئے گئے۔ اب ان کاتبادلہ بنگلورو کیاگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...