اگر ہندو لڑکے ہم ہندو لڑکیوں کے ساتھ ہی انصاف نہیں کرتے ،توہم آخر کہاں جائیں ؟ خود کشی نوٹ میں دھنیا شری کا سوال

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th January 2018, 11:48 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

چکمنگلور:12/ جنوری (ایس اؤنیوز)دو دن پہلے چکمنگلور ضلع کے موڈیگیرے میں خو د کشی کرنےو الی 20سالہ طالبہ دھنیا شری ہمیشہ کی طرح واٹس ایپ کی چاٹنگ میں مصروف رہتے ہوئے جو کچھ لکھا تھا، اس کے اقتباسات اب منظر عام پر آگئے ہیں، اخباری رپورٹوں کے مطابق اس نے وہاٹس ایپ پر جو کچھ لکھا تھا، وہکچھ اس طرح  ہے:

’’تم کیاکرسکتے ہو؟ اگر تم اس کو اسٹیٹس کے طورپر پوسٹ بھی کرتے ہوتو مجھے کوئی ڈر نہیں ، گیٹ لاسٹ‘‘۔

’’ میں مسلم سے پیا ر کرتی ہوں، میری خواہش ہی میری زندگی ہے۔ تمہیں اس سے پریشانی کیوں ہورہی ہے؟‘‘۔

’’ تم کیوں مذہب کے نام پر مرتے ہوجب کہ ہم سب انڈین ہیں ؟‘‘۔

’’تم جو کچھ کہہ رہے ہو ،مجھے اس سے کوئی فکر نہیں ، میرے والدین ہمیشہ میرے ساتھ ہیں ‘‘۔

دھنیا شری کو سنتوش نامی فرد نے دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ ’’آپ کی بات چیت کا یہ اسکرین شاٹ موڈیگیرے کے بجرنگ دل والوں کو بھیج چکا ہوں ‘‘تو دھنیا شری نے مندرجہ بالاچاٹنگ کے ذریعے جرأت مندانہ جواب دیا تھا۔

جواب پڑھنے کے بعد سنتوش نے طعنہ مارتے ہوئے لڑکی سے کہا کہ اگر تمہارا باپ مسلم ہے تو اس کے ساتھ بھاگ جائو۔

چک مگلورو پولس کی طرف سے فراہم کردہ آپسی بات چیت کا یہ اردو ترجمہ ہے جو دھنیا شری نے چاٹنگ کے طورپر تلو زبان میں کیا تھا۔

جمعرات کو چک مگلورو پولس نے سنتوش کو گرفتار کیا ہے جس کے متعلق کہاجارہاہے کہ وہ کلیدی ملزم ہے۔ ’’سنتوش  دکشن کنڑا ضلع کے بنٹوال کا رہنے والاہے، جس کو بنگلورو میں گرفتارکیاگیا ہے۔ ایس پی اناملائی نے بتایا کہ سنتوش، راجیش پجاری کا بیٹا ہے۔

پولس ذرائع کے مطابق سنتوش بی جے پی کا ممبر ہے جب کہ اس معاملے میں پہلی گرفتاری بی جے پی موڈیگیرے شاخ کے یوتھ مورچہ کے صدر ایم وی انیل کی ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ  6جنوری کو دھنیا شری نے اپنے گھر میں ہی خود کشی کی تھی ۔ اس کی ماں نے ایک تنظیم کے ممبران کی طرف سے مسلم لڑکے سے عشق ہونے کے بہانے ہراساں کئے جانے کاالزام لگایا تھا۔

چکمنگلور کے رکن اسمبلی سی ٹی روی نے معاملے کے متعلق کہاکہ دھنیا شری معاملے میں جو کچھ ہوا ہے،بد قسمتی سے ہواہے۔بی جےپی ورکر انیل گرفتار ہوا ہے لیکن اس نے کوئی جرم نہیں کیا ہے، اس نے کوئی قتل نہیں کیا ہے۔ اس نے صرف لڑکی کے خاندان والوں کولو جہاد کے خطرے کے متعلق اطلاع دینے کی کوشش کی تھی جس کا بہت سارے ہندو لڑکیوں نے دعویٰ کیا ہے۔اس کا خود کشی پر مشتعل کرنےکا کوئی ارادہ نہیں تھا، لڑکی کے گھروالوں نے بھی ہراسانی کے متعلق کسی کو ملزم نہیں گردانا ہے، یہ سب کچھ پولس کی طرف سے کیا جارہاہے۔

ایس پی اناملئی نے بتایا کہ یہ سب کچھ واٹس ایپ پر دھنیاشری کے اسٹیٹس کو بدلنے سے شروع ہوتاہے، جہاں اس نے صرف اپنی باریک اور چھوٹی آنکھوں کی تصویر لگائی تھی جو سیاہ منظر میں وہ ایک برقعہ پہنی ہوئی تصویر جیسےتھی۔ یہی تصویر واٹس ایپ کے ایک دوسرے گروپ میں مسلمانوں سے عشق کئے جانے کے ثبوت کے طورپر پوسٹ کی گئی ۔

ہم اب بھی تفتیش کررہے ہیں کہ سنتوش نے کس طرح دھنیاشری کی فوٹو اور نمبر حاصل کیا تھا۔ جب کہ ہم جانتے ہیں کہ 4جنوری کو اس نے دھنیاشری کے والدین اور اس کو فون کیا تھا اور اسی نے اس کے ساتھ واٹس اپ پر لمبی چاٹنگ کی تھی۔

ایس پی اناملئی کے مطابقدوسرے دن انیل سمیت 5بجرنگ دل کے کارکن  دھنیا شری کے گھر پہنچے تھے ۔ انہوں نے دھنیاشری کو بیہودہ اور بازاری زبان میں گالی دی تھی، انہوں نے اس کے والدین پر دباؤڈالا تھا کہ وہ اس کا فون لےلیں۔ اس دن دھنیاشری دوپہر میں کھانا نہیں کھائی ، دوسرے دن بھی کھانا نہیں کھایا اور اسی شام  اس نے خود کشی کرلی ۔

اتوار کو یادو اور سرسوتی  گھر سے نکل گئے تھے، گھر کے باہر کچھ پرانی ٹی وی ہیں، یادو ٹی وی میکانک کے طورپر کام کرتے ہیں، جب کہ سرسوتی ٹیلر ہیں۔

اتوار کو دھنیاشری کالج نہیں گئی تھی۔ چھوٹے سے گاؤ ں میں دھنیا شری کی خودکشی کی خبرکافی تیزی کے ساتھ پھیلی۔پولس ذرائع کے مطابق اس دن دھنیا شری کے والدنشہ کی حالت میں پولس تھانہ پہنچے۔ انہوں نےکہاکہ اُن کی بیٹی فون پر ہمیشہ ڈانٹ ڈپٹ کرتی رہتی تھی ،جس کے بعد اُس نے خود کشی کرلی۔ انہوں نے شکایت در ج کرتےہوئے کہا تھا کہ اس کی موت کے لئے کوئی ذمہ دارنہیں ہے۔

اس کے بعد پولس ان کے گھر پہنچی اور خاصی جانچ پڑتال کی ،جہاں پولس کو  دھنیا شری کا ڈیتھ نوٹ ملا۔ جس کے بعد اس کی ماں نے ہراسانی کے لئے گھر آئے ہوئے لوگوں کےخلاف شکایت درج کی ۔

پولس ذرائع کے مطابق اس نوٹ میں لڑکی نے کچھ اس طرح پوچھا تھا کہ ’’اگر تم ہندو لڑکے ہوکر ہندو لڑکیوں کے ساتھ اس طرح ناانصافی کرتے ہو، جس طرح میرے ساتھ کیا، توپھر ہم انصاف کے لئے کہاں جائیں ؟ دھنیا شری نے مزید لکھا تھا کہ میں کسی مسلم لڑکے کے ساتھ پیار نہیں کرتی ، میں کسی مسلم لڑکے ساتھ باہر نہیں جاتی ، مگر تمہاری بے ضرورت ہراسانی سے میرا نام اور میری عزت داغدار ہوئی ہے، جو کچھ میرے ساتھ ہواہے وہ کسی اور لڑکی کے ساتھ نہ ہو۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...