چکمگلورو میں کانگریس دفتر کے گھیراؤ کی کوشش : سی ٹی روی سمیت بی جے پی لیڈران کی گرفتاری اور رہائی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th January 2018, 6:31 PM | ریاستی خبریں |

 چکمنگلورو:12/ جنوری (ایس اؤنیوز)جمعہ کو بی جے پی کارکنان نےشہر کے ضلع کانگریس دفتر کے روبرو وزیراعلیٰ سدرامیا کے بیان کی مذمت کرتےہوئے احتجاج کیاجس  کے دوران کانگریس دفتر کا گھیراؤ کرنے کے لئے پہنچے رکن اسمبلی سی ٹی روی ، ودھان پریشد کے رکن ایم کے پرانیش سمیت کئی بی جے پی کارکنا ن کو پولس  نےگرفتارکیا،اور وہاں سے دوسری طرف لے جاکر  سبھوں کو رہا کردیا ۔

اس سے قبل رکن اسمبلی سی ٹی روی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سدرامیا کا بیان اوروزیر داخلہ کے بیان سے سماج میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے، انہوں نے  سدرامیا کے  دہشت گردی والے بیان کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردانہ طریقے سے بات کرنا ہی دہشت گردی ہے تو سدرامیا بھی ایک دہشت گرد ہونگے ، انہوں نے بتایا کہ  وزیر اعلیٰ کا بیان خوف پیدا کرنے والا ہے ، اُن کے بیان سے اُن کے اندر ایک طرح کا گھمنڈ نظر آتا ہے ، ہم نے کبھی گھمنڈ نہیں کیا اور نہی ہی ڈرا دھمکا کر بات  کی ہے۔

سی ٹی روی نے سوال کیا کہ کیا سچ کی حمایت میں جدوجہد کرنا  دہشت گردی ہے اگر ہے، تو پھر سچ کی حمایت کیسے کریں ؟  انہوں نے سدرامیاسے پوچھا کہ  سچ کو دہشت گردی کہنے کے لئے انہوں نے  آخر کونسی لغت کا مطالعہ کیا ہے  ،لغت میں دہشت گردی کے معنی کچھ اور ہیں۔ انہوں نے وزیرداخلہ  رام لنگا ریڈی اور قواعد کی بات کرنے والے سدرامیا سے لغت کا صحیح طور پر مطالعہ کرنے کی بات کہی۔ اس موقع پر بی جے پی لیڈران پریم کمار، سی ایچ لوکیش، ورسدی وینوگوپال، ریکھا ہلیپا گوڈا، دیورا ج شٹی وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔