تھائی لینڈ عدالت کے فیصلے سے پاک کو جھٹکا داؤدابراہیم کے شوٹرکو ہندوستان بھیجنے کا حکم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th August 2018, 11:59 AM | عالمی خبریں |

بینکاک،9؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) تھائی لینڈ کی عدالت نے مافیا ڈان داؤد ابراہیم کے شوٹر منا جھنگاڑا کو ہندوستان بھیجنے کے حکم دیئے ہیں۔ تھائی لینڈ کی عدالت کے اس فیصلے سے ہندوستانی حکومت کی مشکلیں کافی آسان ہوگئی ہیں۔ ممبئی کرائم برانچ کے مطابق بہت جلد منا جھنگاڑا کو ہندوستان لایا جائے گا۔تھائی لینڈ عدالت نے پاکستان کو جھٹکا دیا ہے۔شوٹرمنا جھنگاڑا کو ہندوستانی شہری قراردیاگیا ہے۔ اس طرح سے پاکستان کوشدید جھٹکا لگا ہے۔چھوٹا راجن پرگولی چلانے والے شوٹر منا جھنگاڑا کو تھائی لینڈ نے ہندوستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔کئی سالوں سے ہندوستان منا جھنگاڑا کو ہندوستان لانے کی کوشش کررہا ہے، لیکن ہربار پاکستان کی رخنہ اندازی کے بعد اسے لانے کا عمل سست پڑ جاتا ہے۔ لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اور ہندوستان کو بڑی کامیابی حاصل ہوگی۔ممبئی کرائم برانچ کو امید ہے کہ منا سے انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم سے متعلق کئی اہم معلومات بھی اکٹھا کی جارہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...