چھتیس گڑھ میں نکسلیوں سے لوہا لینے کے ساتھ ساتھ سیاحت کا بھی ذمہ سنبھالیں گے جوان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th January 2018, 12:25 PM | ملکی خبریں |

بستر،18؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)نکسلیوں کے گڑھ کہے جانے والے ریاست چھتیس گڑھ میں نکسلیوں سے لوہا لینے کے ساتھ ساتھ سیکورٹی فورسز کے جوان سیاحتی محکمہ کی بھی ذمہ داری اپنے کندھوں پر لیں گے۔چھتیس گڑھ میں جگدل پور کے بیہڑنکسلی علاقے کے نوجوان اب سیاحت کے شعبہ کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے۔اس سے ملک میں جوانوں کی ایک نئی شبیہ شہریوں تک پہنچے گی۔بستر رینج کے آئی جی وویکانند سنہا نے کہا کہ بستر کی شبیہ ملک اور دنیا میں نکسل وادی کے نام مشہورہے۔ایسے حالات میں ان کے اپنے ہی صوبہ کے دیگر شہر کے لوگ یہاں آنے سے گریز کرتے ہیں۔پولیس کی سب سے بڑی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ یہاں آنے والے سیاحوں کی سوچ میں تبدیلی لائیں۔پولیس کے جوان یہاں پہنچنے والے سیاحوں کی مدد تو کریں گے ہی ساتھ ہی انہیں یہاں کی ثقافت اور یہاں کے دیگر سیاحتی مقام کی معلومات بھی دیں گے۔اس کے علاوہ پولیس سیاحوں کی حفاظت کا بھی کام کرے گی۔ٹریننگ سیشن کے آخری دن پولیس کے جوانوں نے یہاں ایک خاص رقص بھی کیا۔لانچنگ کے موقع کے لئے ایک خصوصی دھن تیار کی گئی تھی۔ان جوانوں کا انتخاب متعلقہ تھانیدارو ں کی سفارش پر کیا گیا ہے۔یہ رقص خاص طور پر سیاحوں پولیسنگ کے آغاز ہونے پر اس کی لانچنگ کے لئے تیار کیا گیا تھا۔سنہا نے کہا کہ سیاح پولیس کے طور پر 40پولیس کے جوانوں کو تیرتھگڑھ، کوٹمسر اور چترکوٹ میں تعینات کیا جائے گا۔یہ نوجوان مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر یہاں کام کریں گے۔جن جوانوں کو یہاں تعینات کیا جا رہا ہے وہ محکمہ کے سب سے بہترین جوان ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...