چھتیس گڑھ میں بی جے پی صدر امت شاہ نے چوتھی بار حکومت بنانے کا دعوی کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th November 2018, 11:34 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،10؍ نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات 2018 کے پیش نظر بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے قرارداد جاری کیا۔اس دوران ان کے ساتھ وزیر اعلی رمن سنگھ موجود رہے۔بی جے پی صدر امت شاہ نے کہا کہ بدعنوانی سے پاک سرکاری اسکیموں کو حکومت عوام تک پہنچانے میں کامیاب رہی۔زراعت کے اخراجات کو کم کرنے میں سب سے زیادہ کامیابی اگر کسی حکومت نے حاصل کی ہے تو وہ ہے چھتیس گڑھ کی رمن حکومت ہے۔کسان کے گھر خوشحالی پہنچانے کا کام کیا ہے۔امت شاہ نے کہا کہ مینڈیٹ سے یقین ہے کہ چوتھی بار حکومت بنائیں گے۔مرکز میں نریندر مودی کی مرکزی حکومت ہے اور یہاں رمن سنگھ کی حکومت ہے۔یہ دونوں حکومتیں مل کر چھتیس گڑھ کو آگے لے جانے کے لیے پرعزم ہیں۔امت شاہ نے کہا کہ چھتیس گڑھ کے اندر کافی تبدیلیاں آئی ہیں۔زرعی پیداوار بڑھانا ایک موضوع ہوتا ہے اور زراعت کی قیمت کم کرنا دوسرا موضوع ہے۔اس میں رمن سنگھ حکومت نے کامیابی حاصل کی ہے۔دھان کی خریداری کے لئے انتظام کیا۔بونس کے ساتھ اچھی قیمت دے کر کسان کے گھر خوشحالی بڑھانے کا کام کیا۔آئی ٹی کا استعمال کیا۔وزیر اعظم رہائشی منصوبہ کے لئے پانچ سو کروڑ روپے دئیے۔ مجموعی طور پر 18 ہزار کروڑ روپے سے تمام ترقیاتی کام کئے۔ریاست میں کرنسی منصوبہ کے تحت 26 لاکھ لوگوں کو فائدہ ملا وہیں اجولا منصوبہ سے 20 لاکھ لوگ مستفید ہوئے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...