چھتیس گڑھ میں انتخابات سے قبل چاول مفت اورشراب بندی کے وعدے؛ چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، راجستھان، میزورم اورتلنگانہ میں ایگزٹ پول پرپابندی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th November 2018, 4:18 AM | ملکی خبریں |

راج نند گائوں 9/نومبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) چھتیس گڑھ میں انتخابی مہم زوروں پر ہے اور تمام بڑے سیاسی پارٹی ووٹروں کو لبھانے میں لگی ہیں ۔ ووٹرس کو لبھانے کے لیے خصوصی طور پر دو ہی چیزوں کے قریب ہے ۔ پہلی چیزمفت چاول اور دوسری چیز شراب۔

مشرقی بھارت میں ۔دھان کا کٹورا‘ کہے جانے والے چھتیس گڑھ میں حکمران بی جے پی اور اس کے دو اہم مخالف کانگریس اور جوگی۔مایاوتی اتحاد ریاست کے صارفین کو سستا چاول دینے کا وعدہ کر رہے ہیں۔اپوزیشن پارٹی ریاست کی بی جے پی حکومت پر شراب فروخت کی پشت پناہی کا الزام لگا رہی ہے اورووٹروں سے وعدہ کر رہی ہے کہ وہ نوجوانوں کے مستقبل کو بچانے کے لئے شراب پر روک لگائیں گے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ آدی باسی اکثریتی صوبہ چھتیس گڑھ میں چاول ہمیشہ سیاست کا موضوع رہا ہے۔ ریاستی حکومت پہلے ہی بی پی ایل زمرے کے لوگوں کو ایک روپے فی کلو گرام اور بی پی ایل زمرے کے لوگ دو روپے فی کلو گرام چاول دے رہی ہے۔ یہاں کے موجودہ وزیر اعلی کو’’چاول والے بابا‘‘ کہا جاتا ہے۔اس کے علاوہ ریاستی حکومت خاندانوں کو مفت نمک بھی دیتی ہے۔

نکسل متاثرہ بستر اور سرگوجا علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو پانچ روپے فی کلو گرام کی شرح پر چنے بھی ملتے ہیں۔ بی جے پی کے ایک ترجمان نے کہاکہ پارٹی ریاست کے آدیواسیوں اور غریب عوام کی مدد کے لئے چاول اور دیگر کھانے کی اشیاء سبسڈی کی شرح پر دیتی رہے گی۔ریاست میں ایک اور اہم مسئلہ شراب کا بھی ہے۔ کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بی جے پی پر مبینہ طور پر شراب آسانی سے دستیاب کراکے ریاست کے نوجوانوں کا مستقبل خراب کرنے کا الزام لگایا ہے۔

سینئر کانگریس لیڈر اور پارٹی کی ریاستی انتخابات کمیٹی کے رکن راجندر تیواری نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ نوجوان ہر طرح کی بری عادتوں سے دور رہیں اور انہیں روزگار ملے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس اقتدار میں آئی تو تمام سرکاری ملازمتوں میں مقامی نوجوانوں کے لئے ریزرویشن کی تجویز لازمی طور پر رکھیں گے ۔مایاوتی کی بی ایس پی کے ساتھ اتحاد کرنے والی اجیت جوگی کی جنتا کانگریس چھتیس گڑھ نے بھی کہا کہ اگر وہ حکومت میں آئی تو سبسڈی کی شرح پر چاول اور دیگراشیائے تغذیہ فراہم کرے گی۔مذکورہ پارٹی کے ترجمان نتن بھنسالی نے کہا کہ چاول کے ساتھ علاقائی جذبات بھی وابستہ ہیں۔ یہ ہمیشہ سے سیاسی جماعتوں کے لئے سیاست کا موضوع رہا ہے۔ ہم بہت کم شرح پر چاول دیں گے یاآدی واسیوں کو مفت چاول فراہم کریں گے ۔ 

چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، راجستھان، میزورم اورتلنگانہ انتخابات: ایگزٹ پول پرپابندی 
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، راجستھان، میزورم اور تلنگانہ کی قانون ساز اسمبلیوں کے عام انتخابات2018 کے مدنظرالیکٹرانک یا پرنٹ میڈیا یا کسی دیگر ذرائع سے ایگزٹ پول کرائے جانے یا اسے شائع یانشرکرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ کمیشن نے عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعہ 26 اے کے ذیلی دفعہ (1) کے تحت اپنے اختیارات کا استعما ل کرتے ہوئے یہ پابندی لگائی ہے۔ یہ پابندی 12نومبر 2018 کی صبح 7 بجے سے لے کر7دسمبر2018 کی شام ساڑھے پانچ بجے تک مؤثر رہے گی۔مزید برآں، عوامی نمائندگی ایکٹ،1951کی دفعہ126 (1) (بی) کے تحت مذکورہ بالا ریاستوں میں ہر ایک مرحلے میں اسمبلی عام انتخابات کے لیے ووٹنگ ختم ہونے کی متعینہ مدت سے 48 گھنٹوں کے دوران پرنٹ یا الیکٹرانک میڈیا یا کسی دیگر ذرائع سے اوپینین پول یا کسی دیگر پول سروے کے نتیجے شائع یا نشر کرنے پر پابندی عائد گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایسی جھوٹی حکومت کبھی نہیں آئی ،اپوزیشن پوری طرح متحدرہے توبی جے پی اقتدارسے باہرہوگی،کولکاتہ مہاریلی میں برسے بی جے پی کے سابق لیڈر یشونت سنہا اور ارون شوری

ممتا بنرجی مودی حکومت کے خلاف ایک ریلی میں اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے میں کامیاب رہیں۔ملک کی 20مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران کو ایک اسٹیج پر دیکھا گیا ۔اس اسٹیج پرسابقہ بی جے پی حکومت میں وزیر رہے یشونت سنہا اور ارون شوری بھی شامل ہوئے ۔دونوں رہنماؤں نے ممتا کے اسٹیج سے مودی ...

ممتا کے منچ سے گرجے اکھلیش یادو، کہا، انتخابات کے دوران مودی حکومت سی بی آئی اور ای ڈی سے اتحاد کررہی ہے

آج کل مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتہ حزب اختلاف کے اتحاد کی ایک علامت رہا۔وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اپوزیشن یونٹی ریلی نے تقریباََ20جماعتوں کے رہنماؤں کا ایک اجتماع پیش کیا اور ہر ایک نے مودی حکومت پر مرحلہ وار حملہ کیا۔سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش نے ٹائیگر بریگیڈ پریڈ ...

بھیوجی مہاراج خودکشی کیس میں قریبی سمیت 3افرادگرفتار،بھیجے گئے جیل

مدھیہ پردیش کے معروف بھیوجی مہاراج خودکشی کیس کے معاملے میں اندور پولیس نے بڑے خلاصے کیے ہیں۔پولیس نے کیس میں ایک خاتون سمیت 3افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں سے ایک مقتول کاسب سے قریبی سیوادار ہے۔ اندور ڈی آئی جی ہری نارائن چاری مشرا نے بتایا کہ اس معاملے میں ان کے سب سے خاص ...

مہاگٹھ بندھن ریلی پروزیراعظم مودی نے کیاطنز،کہا ،اپوزیشن کامہاگٹھ بندھن صرف مودی کے خلاف نہیں بلکہ ہندوستان کی عوام کے خلاف بھی

جہاں ایک طرف مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتہ میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی)کی صدر ممتا بنرجی کی قیادت میں متحدہ اپوزیشن نے مودی حکومت پر نشانہ لگایا تو وزیر اعظم نریندر مودی نے دمن-دیو اور دادر-ناگر حویلی کے سلواسا سے اپوزیشن پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کامہاگٹھ ...

ممتاکے منچ سے اروند کجریوال کازبردست حملہ، مودی۔ شاہ نے 5سالوں میں وہ کردیاجو پاکستان اب تک نہ کرسکا، مسلمانوں کونشانہ بنایاگیا،خواتین کوگالی دینے والوں کووزیراعظم فالوکرتے ہیں

دہلی کے وزیراعلیٰ اورعام آدمی پارٹی کے کنوینر اروندکجریوال ممتابنرجی کی ریلی میں مغربی بنگال میں شامل ہوئے۔دہلی کے وزیراعلیٰ نے مودی اوربی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کے خلاف آواز بلند کی۔کجریوال نے کہا کہ مودی نے وعدخلافی کی ہے۔مودی جی کی نوٹ بندی کی وجہ سے سو لاکھ نوکریاں ختم ...