ڈی یو میں پڑھائی جائے گی چیتن بھگت کی کتاب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th April 2017, 10:56 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،25؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )صحافی اوررائٹرچیتن بھگت کی کتاب ’فائیو پوائنٹ سمون ‘کو دہلی یونیورسٹی کے انگریزی کے نصاب میں شامل کرلیا گیا ہے، اب چیتن بھگت بھی اگاتھا کرسٹی، لوئسا ایم ایلکاٹ اور جے کے رولنگ کی فہرست میں شامل ہو جائیں گے۔آئندہ جولائی سیشن سے یہ کتاب ڈی یو کے نصاب کا حصہ ہو گی۔دہلی یونیورسٹی کی نصاب کمیٹی نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے۔چیتن بھگت کی کتاب کو گریجویشن سال دوم کے انگریزی کے طلباء کو پڑھائی جائے گی ، یہ چوائس بیسٹ کریڈٹ سسٹم (سی بی سی ایس )کے تحت انگریزی آنرس اور پروگرام کر رہے طلباء کو پڑھائی جائے گی۔اس مضمون میں اب اگاتھا کرسٹی کی مرڈر آن دی اوریئینٹ ایکسپریس، رولنگ کی ہیری پاٹر اینڈدی فلاسفر اسٹون اور ایلکاٹ کی لٹل ویمن پڑھائی جائے گی۔ان کتابوں کومشہورفکشن کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔دہلی یونیورسٹی نے دو سال پہلے سی بی سی ایس کی شروعات کی تھی، جس کے تحت طلباء مختلف فیکلٹی سے اپنے پسندیدہ موضوعات کا انتخاب کر سکتے ہیں۔اس طرح سے یہ مضمون کسی بھی فیکلٹی کے طالب علم کے لیے دستیاب ہوگا۔شعبہ انگریزی کے صدر کرسٹیل آر نے تبدیل شدہ نصاب کی کاپی کالجوں کو بھیج دی ہے۔اس سلسلہ میں ان کی تجویزیکم مئی تک مانگی گئی ہیں۔اس تجویز کو اکیڈمک کونسل اور اسکاکر کونسل کے سامنے منظوری کے لیے رکھا جائے گا۔ڈی یوکے انگریزی کے ایک استاد نے بتایا کہ چیتن بھگت کا ناول سمجھنے کے لیے آسان ہے، سادہ الفاظ میں وہ زندگی کے کئی فلسفے بھی سکھاتی ہے۔وہیں جب چیتن بھگت نے اس بارے میں ٹوئٹ کیا کہ ان کی کتاب کو ڈی یو میں پڑھانا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے ، تو اسے لے کر تنازعہ شروع ہو گیا، کئی لوگوں نے ٹوئٹ پر ان کی کتاب کو شامل کرنے پر ناراضگی کا اظہار بھی کیا ہے . ۔انہوں نے کہا کہ اس سے انگریزی کے نصاب کا معیار گرے گا ، لیکن چیتن بھگت کی کتاب کو ڈی یو میں نصاب میں شامل کرنا طلباء کے لیے منافع بخش اور آسان ہوگا ۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...