شطرنج:ٹاٹا ماسٹرز کے 9ویں راؤنڈ میں کارلسن کے سامنے ہوں گے وشو ناتھن آنند
وجک آن جی ،23؍جنوری(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)عالمی ریپڈ چمپئن وشویناتھن آنند ٹاٹا اسٹیل ماسٹرز شطرنج ٹورنامنٹ کے نویں دور میں دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی ناروے کے میگنس کارلسن کا سامنا کریں گے۔ٹورنامنٹ میں آننددو جیت، پانچ ڈرا اور ایک شکست کے بعد 14کھلاڑیوں کے اس ٹورنامنٹ میں مشترکہ طور پر چھٹے نمبرپر چل رہے ہیں۔ہندوستان کا یہ مایہ ناز کھلاڑی اب آخری پانچ راؤنڈ میں بہتر کارکردگی کرنا چاہے گا۔غور طلب ہے کہ آنند نے اپنا عالمی شطرنج چمپئن خطاب کارلسن کے ہاتھوں گنوایا تھا۔نیدرلینڈ کے انیش دانا، اجربیجان کے شکھریار مامیدیاروو اور کارلسن ساڑھے پانچ پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر سب سے اوپر ہیں۔امریکہ کے ویزلی سو اور روس کے ولادیمیر کریمنک ان تینوں سے نصف پوائنٹس پیچھے ہیں۔آنند اور اکرین کے سرگئی کرجاکن کے 4.5 پوائنٹس ہیں۔آنند کو اگلے پانچ میں سے تین مقابلے سفید مہروں سے کھیلنے ہیں اور اس میں سب سے اہم مقابلہ کارلسن کے خلاف ہوگا۔آنند کو اگر ٹاپ کھلاڑیوں کو چیلنج دینا ہے تو کم از کم دو بازیاں جیتنی ہوں گی۔ یہ ہندوستانی کھلاڑی حالانکہ اگر ساتویں راؤنڈ میں کریمنک سے نہیں ہارتا تو وہ بہتر حالت میں ہوتاچیلنج پیش کر رہے ایک اور ہندوستانی بی ادھبان 13 ویں مقام پر چل رہے ہیں اور انہیں پہلی جیت کی تلاش ہے۔ان کے پاس صرف دو پوائنٹس ہیں اور وہ آخری پانچ راؤنڈ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں۔